ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

بدھ 12 فروری 2020 13:09

ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2020ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان بالائی علاقوں میں ابرآلود رہیگا تاہم شمالی بلوچستان ،بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں بھی بوندا باندی کے امکان ہے۔یاد رہے گذشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم کوئٹہ، چمن، کوہاٹ ، مالاکنڈ، ہزارہ ، چکوال اور مری میں با ر ش/برفباری ہوئی۔خیبرپختونخوا پاراچنار07، پٹن 04، مالم جبہ 03، دیر 01، بلوچستان : کوئٹہ 10، چمن 01، پنجاب: چکوال 03، مری 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مالم جبہ اور کالام میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: اسکردو منفی 18، استور منفی 10، گوپس منفی 09، کالام منفی 08، بگروٹ ، پاراچنار منفی 07 ، گلگت منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔