ترک صدر نماز جمعہ ایوان صدر میں اداکریں گے

صدر پاکستان عارف علوی بھی ہمراہ نماز ادا کریں گے،اس سے قبل نماز فیصل مسجد میں شیڈول تھی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 14 فروری 2020 12:58

ترک صدر نماز جمعہ ایوان صدر میں اداکریں گے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 14 فروری 2020ء ) ترک صدر نماز جمعہ صدر پاکستان کے ساتھ ایوان صدر میں اداکریں گے ۔بتا یا گیا ہے کہ ترک صدر کے طے شدہ شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے مطابق طیب اردگان نماز جمعہ ایوان صدر میں اداکریں گے ، صدر پاکستان عارف علوی بھی ان کے ہمراہ ہونگے ۔ اس سے قبل شیڈول کے مطابق نماز جمعہ فیصل مسجد میں ادا کی جانی تھی ۔

۔ واضح رہے ترک صدر طیب اردگان دو روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔
کچھ دیر قبل ترک صدر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کیا ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور ترکی کا موقف ایک ہے،جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی دو ٹوک جواب دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان،چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ائیر چیف،نیول چیف اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بھی پارلیمنٹ میں موجود تھے۔ پارلیمنٹ میں موجود تمام ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر ترک صدر کا استقبال کیا،اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔پارلیمنٹ کی کاروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ترک صدر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ طیب اردوان مسلم دنیا کے حقیقی رہنما ہیں،ترک صدر کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ترک صدر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ میں ترکی نے بھرپور موقف اپنایا