ْانویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ نے قتل کی سنگین واردات میں 3سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کوگرفتار کر لیا

ہفتہ 15 فروری 2020 17:06

ْانویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ نے قتل کی سنگین واردات میں 3سال سے مطلوب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2020ء) انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ ٹائون نے کامیاب کارروائی کر کے قتل کی سنگین واردات میں 3سال سے مطلوب اشتہاری ملزم تنویر کوگرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اشتہاری ملزم نے پرانی مقدمہ بازی پر اپنے ساتھیوں کی مدد سے شہری جاوید اقبال کو قتل کر دیا تھا۔ قتل کی واردات میں ملوث ملزم کے دیگر 7ساتھی گرفتار ہو کر پہلے ہی جیل جا چکے ہیں۔ملزم نے اپنے بہنوئی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ملزم انس کے والد جاوید اقبال کو قتل کیا۔انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ ٹان نے اشتہاری ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتا رکیا۔

متعلقہ عنوان :