
کوئٹہ میں دھماکا، 2 پولیس اپلکاروں سمیت7 افراد جاں بحق اور19سے زائد زخمی
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک، حکومتی سیاسی شخصیات کی مذمت، وزیراعظم کا دھماکے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس
ثنااللہ ناگرہ
پیر 17 فروری 2020
17:29

(جاری ہے)
دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اورزخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 19 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے دھماکے کی ابتدائی تحقیقات بارے بتایا کہ دھماکا عصر کی نماز کے بعد ہوا۔ دھماکے کی ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ نشانہ ریلی کے شرکاء تھے۔ ریلی کے شرکاء کو سکیورٹی دی گئی تھی اور علاقہ بند کیا ہواتھا۔ ایک کم عمر نوجوان پیدل آیا جس کو پولیس نے روک لیا اور آگے نہیں جانے دیا، حملہ آور ریلی میں شامل ہونا چاہتا تھا لیکن پولیس نے روکا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اسی طرح وزیرداخلہ بلوچستان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا کہ دھماکے میں 2 اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 19سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔ بھارت کو سی پیک ایک آنکھ نہیں بھا رہا ہے۔ بلوچستان میں بھارت دہشتگردی کررہا ہے، دہشتگردی کیلئے افغانستان کی زمین استعمال کی جارہی ہے۔ پولیس نے حملہ آور کو روکا ، جس سے دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے ورثاء سے ہمدردی کا اظہار اور تعزیت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ زخمیوں کو ہسپتال میں بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔مزید اہم خبریں
-
امریکی اہلکار کا پاکستان کو افغان طالبان سے بات چیت کا مشورہ
-
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
-
وزیراعظم نے پاکستان ٹیلی ویژن میں انگریزی چینل ’’پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل ‘‘ کا افتتاح
-
عمان کی سمندری حدود میں پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی کو حادثہ؛ 23 افراد ڈوب گئے
-
بلوچستان میں پولیس اور لیویز پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید، متعدد زخمی
-
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کا فیصلہ چیلنج کردیا
-
پنجاب والے شدید بارشوں کے نئے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
کل کی کانفرنس میں مایوسی نہیں ہوئی، مسلم دنیا کو نیٹو کی طرز پر ملٹری الائنس بنانا چاہیئے
-
یہ غلط فہمی کسی کو نہیں ہونی چاہیے، قطر میں جو کچھ ہوا امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے
-
سیلاب کے باعث 36انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ
-
8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.