وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کراچی کے علاقے کیماڑی میں گیس پھیلنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پیر فروری 20:04

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کراچی کے علاقے کیماڑی میں گیس پھیلنے ..
لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کراچی کے علاقے کیماڑی میں گیس پھیلنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔