وزیر اعظم آزاد کشمیر کی قیادت ،میاں محمد نواز شریف کی شفقت سے آزاد کشمیر میں بننے والی حکومت کی کارکردگی پر ندامت نہیں ضمیر مطمئن ہے ،کرنل وقار احمد

راجہ حیدر کی قیادت سے اور نوازشریف کی شفقت سے 24بلین تک بجٹ پہنچا، مالیاتی خود مختاری ملی جب ہماری حکومت آئی تو تنخواہوں کیلیے پیسے نہیں تھے آج اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے مالی صورتحال مستحکم ہے،وزیر ہائر ایجوکیشن حکومت آزاد کشمیر

پیر 17 فروری 2020 20:55

سماہنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) وزیر ہائر ایجوکیشن حکومت آزاد کشمیر کرنل وقار احمد نور نے کہا ہے راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں اور میاں محمد نواز شریف کی شفقت سے آزاد کشمیر میں بننے والی حکومت کی کارکردگی پر ندامت نہیں ضمیر مطمئن ہے راجہ حیدر کی قیادت سے اور نوازشریف کی شفقت سے 24بلین تک بجٹ پہنچا، مالیاتی خود مختاری ملی جب ہماری حکومت آئی تو تنخواہوں کیلیے پیسے نہیں تھے آج اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے مالی صورتحال مستحکم ہے این ٹی ایس سے قبل میڑک پاس امیدوار وزیروں کی چیٹوں پر بھرتی ہوتے تھے ان میں پڑھانے کی استطاعت نہیں تھی اب این ٹی ایس کے نفاذ کے بعد پڑھے لکھے اساتذہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں گے تو معیار تعلیم بھی بہتر ہو گا پی ایس سی کے ذریعے 514 آسامیاں بھیجیں اس سے قبل ایک مافیہ سفارشوں پرایڈھاک بھرتیاں کرتا تھا ہم نے اس کو روکا، اب تعیناتیاں میرٹ کی بنیاد پر ہو رہی ہیں سڑکیں اور دیگر کام ہو جائیں گے تعلیم پر خصوصی توجہ دینی ہو گی پچھلی حکومت میں تعلیمی پیکج ٹوٹل ڈرامہ تھا ایسے ایسے حلقے ہیں جہاں گیارہ گیارہ کالجز ہیں 174کالجز میں سے 155کالجز کو وزٹ کر چکا ہو ں اگر ہم کوانٹٹی کے بجاے کوالٹی پر توجہ دیتے تو بہتر تھا ایک دو کمروں کے کالجز بنے ہوئے ہیں حلقہ کے اندر اگر دو ہی کالج ہوں لیکن ان کی ضروریات پوری ہونی چاہے ایسے کالج بھی ہیں جن میں بچوں کی تعداد اساتذہ سے کم ہے تعلیم سے سیاست کو نکالنا پڑے گا پھر ہی بہتری آئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے غازی محمد انور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سماہنی میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں جب وزیر ہائر ایجوکیشن کرنل وقار احمد نور جب گرلز ڈگری کالج پہنچے تو معززین علاقہ سمیت کالج سٹاف اور طالبات نے ان کا فقیدالمثال استقبال کیا بچیوں نے مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے کیا گیا تقریب میں سپاس نامہ پرنسپل ادارہ پروفیسر جاوید اقبال نے پیش کیا اور کالج بس فراہم کرنے سمیت کالج میں سٹاف کی کمی دور کرنے کا مطالبہ کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کرنل وقار احمد نور نے کہا کہ تعلیم، صحت اور انصاف ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن یہ تینوں کاروبار بن گیے ہیں پرائیویٹ سیکٹر میں زیادہ سے زیادہ پندرہ ہزار تنخواہ ہے جب کے کالجز مین ساڑھے چار ارب روپے تنخواہیں دیتے ہیں سرکاری تعلیمی اداروں کی شاندار عمارتین ہیں پرائیویٹ سکولز دہڑبوں مین بنے ہوے ہیں لیکن پرائیویٹ سکول کے نتائج اچھے اور سرکاری سیکٹر زنتایج مایوس کن ہیں اس پر سوچنا ہوگا اس دفعہ بارہ کالجز کی نئی عمارتیں بنا رہے ہیں جن چوکی بھی شامل ہے کالجز کیلئے 29کالج بسیں دے رہے ہیں اور یہ ساری گرلز تعلیمی اداروں کو دی ہیں چودہ کڑوڑ روپے بسوں کے لئے ملے ہیں چوکی کالج کی بس بھی دی جائے گی تدریسی پیشہ پیغمبری پیشہ ہے حکومت آپ کو اچھا پیکج دے رہی ہے آپ بچوں کو اچھی معیاری تعلیم دیں ہمین صرف یہی چاہے ادارہ میں بہترین پروگرام کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں آئندہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ کیش انعامات بھی دیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر اسمبلی راجہ مقصود احمد خان نے کہا کہ کالج بس کی فراہمی، ڈگری کالج سماہنی اور چوکی میں عمارات کی تعمیر کیلئے خطیر رقم دی جس پر اہلیان سماہنی کی طرف سے شکرگزار ہوں گرلز ڈگری کالج سماہنی میں سٹاف کی کمی کے باوجود طالبات کی اچھی تعداد اور شاندار رزلٹ ہے پرنسپل جاوید اقبال بہترین انداز میں کالج کا نظام چل رہا ہے چوکی، پونا اور سماہنی میں سٹاف کی کمی پوری کی جائے تو اس سے بھی بہتر نتائج حاصل ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ ہم نے لوگوں کوڈلیور کیا اور اللہ تعالٰی ہم سے کام لے رہا ہے راجہ فاروق حیدر خان نے ہمیشہ سماہنی کے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔