بھارت کی کشمیر کے محاذ پر پسپائی جاری

مودی کی سب سے بڑی بوکھلاہٹ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے ہاتھوں عالمی محاذ پر بدترین شکست ہے، ہر روز ایک نئی رسوائی مودی کا مقدر بن چکی ہے: سینئر صحافی کامران خان کا ٹویٹ

Usama Ch اسامہ چوہدری پیر 17 فروری 2020 20:17

بھارت کی کشمیر کے محاذ پر پسپائی جاری
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 17 فروری 2020) : بھارت کی کشمیر کے محاز پر پسپائی جاری، تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر پیغام دیتے ہوئے سینئر صحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی باخبر رہیں بھارت تلملا رہا ہے مودی سیاسی پسپائی کا شکار ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہلی الیکشن سب بڑی گواہی ہیں مودی کی سب بڑی بوکھلاہٹ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے ہاتھوں عالمی محاذ پر بدترین شکست ہے ہر روز ایک نئی رسوائی مودی کا مقدر بن چکی ہے مندرجہ زیل واقعات گزشتہ 24 گھنٹوں کے ہیں۔

ساتھ ہی انھوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گورتیس بھی کشمیر کے حق میں پاکستان کے موقف کی حمایت کررہے ہیں۔
واضع رہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان میں اپنے دورے کے دوران کہا تھا کہ پاکستان اوربھارت ایل اوسی اور ورکنگ باونڈری پر تحمل کا مظاہرہ کریں، فوجی مبصرگروپ کو دونوں اطراف رسائی ہونی چاہیے، مسئلہ کشمیر کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ضروری ہے، اسلامو فوبیا کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتکاری اور مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل ہیں۔ وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات میں جنوبی ایشیاء میں سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ پاکستان اوربھارت ایل اوسی اور ورکنگ باونڈری پر تحمل کا مظاہرہ کریں۔ اس سے قبل بھی ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے بھی پاکستان کے کشمیر کے موقف پر بھرپورحمایت کی تھی۔