اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے دھچکا، سب سے تگڑا غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل کے ابتدائی میچز سے باہر ہوگیا
آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے منتخب کیے جانے کے باعث جنوبی افریقی فاسٹ باولر ڈیل اسٹین 28 فروری سے قبل دستیاب نہیں ہوں گے
محمد علی پیر 17 فروری 2020 21:01
(جاری ہے)
36 سالہ ڈیل اسٹین نے انجری سے نجات کے بعد جنوبی افریقی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی کی ہے اور وہ گزشتہ روز ختم ہونے والی انگلینڈ کیخلاف سیریز کا حصہ تھے۔
انگلینڈ سے سیریز ختم ہونے کے فوری بعد جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا کیخلاف بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے جو 28 فروری کو اختتام پذیر ہوگی۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم کو مارچ میں بھارت کا دورہ بھی کرنا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیل اسٹین کو آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے بھی جنوبی افریقہ کی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، اسی باعث فاسٹ باولر 28 فروری سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ 5 کے آغاز میں اب صرف چند روز باقی ہیں۔ ٹورنامںٹ کا آغاز 20 فروری سے کراچی میں ہوگا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس مرتبہ ٹائٹل کا دفاع کرے گی، جبکہ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز کا انعقاد پاکستان میں ہی ہو رہا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.