نیب کا مسلم لیگ ن کے دفتر پر چھاپے پراہم انکشافات

کاروائی کے دوران پچیس سے تیس ہارڈ ڈسکزاورلیب ٹاپ، ایک سرور نیب نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے، ایک شخص جسکو حراست میں لیا گیا تھا وہ وعدہ معاف گواہ بھی بن چکا ہے: سیئرصحافی سعید قاضی کا انکشاف

Usama Ch اسامہ چوہدری پیر 17 فروری 2020 22:19

نیب کا مسلم لیگ ن کے دفتر پر چھاپے پراہم انکشافات
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 17 فروری 2020) : نیب کا مسلم لیگ ن کے دفتر پر چھاپے پراہم انکشافات، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی چینل سے بات کرتے ہوئے سیئرصحافی سعید قاضی نے انکشاف کیا ہے کہ نیب کے مسلم لیگ ن کے مرکز پر چھاپے کے دوران اہم شواہد اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ کاروائی کے دوران پچیس سے تیس ہارڈ ڈسکزاورلیب ٹاپ، ایک سرور نیب نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے، ایک شخص جسکو حراست میں لیا گیا تھا وہ وعدہ معاف گواہ بھی بن چکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہباز شریف صاحب کے حوالے سے جن ٹی ٹیز کی بات کی جاتی تھی انسے فائدہ اٹھانے والے افراد کا تمام تر ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جو دن گیارہ اس کاروائی میں ملوث تھے انکے گھر تنخواہیں ابھی بھی جا رہی ہیں، ان میں چند افراد ایسے بھی ہیں جنھوں نے آج تک بیرون ملک سفر نہیں کیا۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ قبضے میں لیے جانے والا ریکارڈ انتہائی اہم ہے،ایسا ریکارڈ اس سے قبل کبھی نہیں ملا۔مین سرور اٹھا لیا گیا ہے،ہارڈ ڈسک اور فائلیں بھی اٹھا لی گئی ہیں۔شہباز شریف خاندان کی تمام ٹرانزیکشنز کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں جو کہ تین چار ارب روپے بنتے ہیں۔

تاہم میرا خیال ہے کہ یہ پیسہ بہت زیادہ ہے،ہارون الرشید نے مزید کہاتھا شہباز شریف کے ملازمین میں سے کسی نے مخبری کی کہ یہ ریکارڈ فلاں جگہ پر ہے۔اس حوالے سے جتنے بھی ملازمین پکڑے ہوئے ہیں انہیں تنخواہیں بھی گھروں پر پہنچ رہی ہیں۔نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ قبضے میں لیے گئے ریکارڈ کو پڑھنے کے لیے کئی دن چاہئیے،ہم اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔یہ کل رقم 15 ارب تک ہو سکتی ہے،نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ ہماری تاریخ کی اہم ترین کامیابی ہے۔