بیوروکریسی کی جانب سے گورنرپنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی کوشش

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے ایک نوٹس جاری کیا گیا جس میں یہ کہا گیا کہ تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلز بغیراجازت گورنر پنجاب چوہدری سرورسے ملاقات نہیں کرسکتے

Usama Ch اسامہ چوہدری پیر 17 فروری 2020 22:33

بیوروکریسی کی جانب سے گورنرپنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان اختلاف ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 17 فروری 2020) : ذرائع کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی کی جانب سے گورنرپنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے ایک نوٹس جاری کیا گیا جس میں یہ کہا گیا کہ تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلز بغیراجازت گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات نہیں کرسکتے۔ حالانکہ گورنر صوبے کی تمام یونیورسٹیز کا چانسلر ہوتا ہے اور وائس چانسلر اسکے ماتحد کام کرتے ہیں۔ جب یہ نوٹیفیکشن کی اطلاع وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہوئی تو انھوں نے فوری طور پر اس نوٹیفیکیشن کو منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔