نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کے تحت بدعنوانی کے کیسز میں ریلیف مانگنے والے ملزمان کی تعداد 2 ماہ سے کم عرصے میں 100 تک تجاوز کر گئی
اب تک صرف 3 افراد عدالتوں سے ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جن کی درخواستیں نمٹاتے ہوئے بری کردیا گیا،راجہ پرویز اشرف بھی شامل
جمعرات 20 فروری 2020 12:00
(جاری ہے)
جو افراد بدعنوانی کے الزامات سے بری ہوئے ان میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سمٹ بینک کے سابق صدر بلال شیخ اور پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پیپکو) کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر رسول خان محسود شامل ہیں۔
ریلیف کے لیے درخواست دینے والے نمایاں اشخاص میں سابق وفاقی وزیر شوکت ترین، سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی، نیب راولپنڈی کے سابق ڈائریکٹر جنرل کرنل (ر) صبح صادق، سکندر حیات میکن، اعجاز ہارون، لیاقت علی جتوئی، خورشید انور بھنڈر، فخر زمان اور طاہر بشارت چیمہ شامل ہیں۔دستاویز میں منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس کے مرکزی ملزم عبدالغنی مجید اور ان کی اہلیہ مناہل مجید کا نام بھی اس کیس سے بریت کی درخواست کرنے والوں میں درج ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ گمان ہے کہ اگر عبدالغنی مجید اور ان کی اہلیہ مناہل مجید عدالت سے ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تو کیس میں نامزد چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ، موجودہ صوبائی وزیر انور سیال اور بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض سمیت 170 افراد بھی عدالتوں سے ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔نیب کی فہرست کے مطابق جن افراد نے نئے آرڈیننس کے تحت اپنے کیسز چیلنج کیے ان میں ایم حسین، ایم عمار ادریس، غلام مرتضیٰ ملک، وزیر علی بایو، ایم رضی عباس، ایم سلیم عارف، اقبال علی شاہ، ایم رفیق بٹ، جاوید نذیر، نعیم خان، شفیق زمان، اسد محمود، این اے زبیری، چوہدری رشید احمد، ایم حسین سید، متانت علی، آفتاب احمد، انور عباسی، ایم اسلم، راحیل بشیر، عثمان بشیر، طارق حسن گیلانی، عبدالمجید علوی، کامران سعید، راجہ ایم اسحٰق، ایم سہیل اسحٰق، ایم سلیمان، مظہر حسین، ہمایوں فیض رسول شامل ہیں۔فہرست کے مطابق ریلیف مانگنے والوں میں کرنل (ر) وکیل خان آفریدی، عبدالشفیق جاوید فیروز، شاہد فیروز، خالد فیروز، رضوان فیروز، سلطان آفرین، شمس العارفین، قدیر باٹلے، ایم علی جاوید، ایم مسعود رضا، عبدالسلام شیخ، عاصم رضا، امان اللہ، شبنم افتخار، محمد سلیم، شمائلہ محمود، مسعود چشتی، حسن علی میمن، رسول بخش پھلپوٹو، ریاض احمد، عابد سعید اور غلام شبیر شامل ہیں۔اس ضمن میں اسپیشل انیشی ایٹو ڈپارٹمنٹ سندھ کے سابق ڈائریکٹر حسن علی میمن نے 8 جنوری کو بریت کی درخواست دائر کی تھی۔دوسری جانب نندی پور پاور پلاٹ ریفرنس میں نامزد ملزمان شمائلہ محمود اور مسعود چشتی نے 8 جنوری کو بریت کی درخواست دائر کی تھی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے قانونی مشیر ڈاکٹر بابر اعوان بری ہوچکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی پاور پلانٹ کے قیام میں تاخیر سے متعلق اس ریفرنس میں ملزم نامزد ہیں علاوہ ازیں سابق پولیس چیف غلام شبیر نے 3 جنوری کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے ریفرنس میں احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی جبکہ پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی (پی ایچ ای) فاؤنڈیشن رسول بخش پھلپوٹو، ریاض احمد اور عابدید سعید نے 7 جنوری کو عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ذرائع کے مطابق آرڈیننس کے تحت ریلیف کی درخواستوں نے انسداد بدعنوانی کے ادارے میں بے چینی پیدا کردی ہے جس کی قانونی ٹیم نے ان کے اقدام کے خلاف مستقبل کی کارروائیوں کی تیاری شروع کردی تھی۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
-
خواجہ عمران نذیر اور سلمان رفیق کی زیر صدارت ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اجلاس
-
سورج آنکھیں دکھانے لگا، بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی ، مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ
-
ڈیفنس کار حادثہ کیس، ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22مئی تک توسیع
-
خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی وائرس بارے اجلاس
-
سندھ حکومت بلاول بھٹو کے وعدوں کی تكمیل کے لئے کوشاں ہے ، سید مراد علی شاہ
-
قصور،8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
-
کراچی: خاتون کو بلیک میل اور قتل کرنے والا دوست گرفتار
-
ملک بھر میں گیس کی قیمتوں کا یکساں فارمولا لانے کی کوششں
-
9 مئی پاکستان کی سیاست میں ایک سیاہ دن ہے،وزیرِ اعلی کے پی چڑھائی کریں گے تو قانون کے مطابق عمل ہو گا، فیصل کریم
-
بانی پی ٹی آئی کے گھر پر چھاپے کیخلاف احتجاج کرنے پر قائم 3 مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3جون تک ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.