حکومت نے آزاد کشمیر میں اضافی حلقہ جات بناتے وقت حویلی کو اضافی حلقہ سے محروم کرکے بدیانتی کا مظاہرہ کیا ہے‘فیصل ممتاز راٹھور

جمعہ 21 فروری 2020 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ حکومت نے آزاد کشمیر میں اضافی حلقہ جات بناتے وقت حویلی کو اضافی حلقہ سے محروم کرکے بدیانتی کا مظاہرہ کیا ہے اس بدیانتی کے پچھے مقامی ایم ایل اے کی مجرمانہ سوچ کارفرما ہے۔ ہم نے آپنے دور حکومت میں حویلی راولاکوٹ اور نیلم میں اضافی حلقہ جات بنانے کی بھرپور کوشش کی اس وقت یہی طے ہوا کہ آئینی ترامیم کے وقت نئے حلقہ جات کا معاملہ شامل کیا جاے گا لیکن بدقسمتی سے آیئنی ترامیم کے وقت مسلم لیگ کی حکومت بن چکی تھی۔

نئی ترامیم میں چوہدری عزیز کی ایمائپر حویلی کا حلقہ فاروق حیدر نے چکار منتقل کیا۔چکار میں نئے حلقہ کی کوئی جوازیت نہیں لیکن نون لیگ نے 2016 میں برجیس اور کرمانی کے ذریعے چوری شدہ مینڈیٹ کے بل بوتے پر ہمارا حق مارا ہے اگر اسمبلی میں پیپلزپارٹی کا ایم ایل اے ہوتا تو یہ ڈاکہ نہ پڑتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مخالفین میرے حوالہ سے غلط پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں کہ میں اضافی حلقہ کے حق میں نہیں اضافی حلقہ کے حوالہ سے اپوزیشن راہنماوں اور حکومتی ممبر اسمبلی علی رضا بخاری کا ایک موقف ہے۔

مظفرآباد میں ہونے والی پریس کانفرنس میں میں نے بھی شرکت کرنا تھی لیکن کراچی میں تنظیمی مصروفیات کی بناہ پر بروقت نہ پہنچ سکا خواجہ طارق سعید ایڈووکیٹ نے پیپلزپارٹی کی نمائندگی کی۔ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ نون لیگ نے حویلی کے حق پر ڈاکہ مار کر 2011 کی شکست کا بدلہ لیا ہے اضافی حلقہ کیلیے سیاسی و قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے اس سلسلہ میں پہلے بھی حویلی میں پیر علی رضا بخاری کے ساتھ پریس کانفرنس اور میڈیا کے ذریعے آپنا موقف بیان کر چکا ہوں۔ انہوں نے کہا ہم حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں حویلی کے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے دو انتخابی حلقے حویلی کا حق ہے اس سے دستبرداری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔