وزیراعظم نے خود تسلیم کیا چینی آٹا بحران کی ذمہ دار حکومت ہے ، نثار احمد کھوڑو

یوٹیلٹی اسٹورز پر پیکیج دینے کے بجائے سبسڈی کا اعلان کیا جاناچاہئے۔ پنجاب میں 6آئی جی تبدیل ہوسکتے ہیں تو سندھ میں ایک آئی جی تبدیل کیوں نہیں ہوسکتا،صدر پیپلز پارٹی سندھ

ہفتہ 22 فروری 2020 21:46

وزیراعظم نے خود تسلیم کیا چینی آٹا بحران کی ذمہ دار حکومت ہے ، نثار ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) پیپلزپارٹی سندھ کے صدر اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے خود مانا ہے کہ آٹا اور چینی کے بحران کی ذمہ دار خود حکومت ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر پیکیج دینے کے بجائے سبسڈی کا اعلان کیا جاناچاہئے۔ پنجاب میں 6آئی جی تبدیل ہوسکتے ہیں تو سندھ میں ایک آئی جی تبدیل کیوں نہیں ہوسکتا۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہاکہ وفاقی حکومت عوام سے لاتعلق ہوتی جارہی ہے ۔ انہیں عوامی مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں۔ نمائشی اقدامات کئے جارہے ہیں، احساس پروگرام میں بھینسیں دی جارہی ہیں اور ابھی 15ارب روپے سے 23اضلاع میں یہ کا ہوگا۔ سندھ میں یہ پتہ نہیں کہ سندھ کے کتنے اضلاع شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو جھوٹا سروے کہہ کر جھٹلادیا گیا ۔

اگر ایسی بات ہے تو حکومت بتائے کہ سچ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے وہ کہاوت پوری کردی ہے کہ ’’اندھا بانٹے ریوڑی اپنوں اپنوں کو‘‘ اب تو وزیراعظم نے اندھا ہونے کا ثبوت دیدیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ محراب پور کے صحافی عزیز میمن ہو یا کوئی بھی عام شہری قتل ہوتا ہے تو ہم اس کی ہمیشہ مذمت کرتے ہیں ، اگر عزیز میمن کے قتل کے حوالے سے ان کے ورثاء کہیں گے تو انکوائری بھی کرائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کھلی کچہری منعقد ہوئی ، ہم اسے عوامی اسمبلی کہتے ہیں ، حیسکو عوام کو تکلیف دینے کیلئے کوئی تدراک کرے ہم حیسکو کے رویئے سے بہت پریشان ہیں۔