بھارت کی قابض فوج مقبوضہ کشمیر میں 1989ء سے اب تک 95 ہزار 283 کشمیریوں کو قتل کرچکی ہے

بھارتی مظالم کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جو کہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت پر بدنما سیا ہ دھبہ ہے مودی نے کشمیر میں کریک ڈائون سے ہندوستان کہ تقسیم کی بنیاد رکھ دی ھے: تحریک انصاف یورپ کے چیف آرگنائزر و ممتاز کشمیری رہنما زاہد ہاشمی کا بیان

اتوار 23 فروری 2020 14:34

بھارت کی قابض فوج مقبوضہ کشمیر میں 1989ء سے اب تک 95 ہزار 283 کشمیریوں کو ..
لندن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 23 فروری 2020) : تحریک انصاف یورپ کے چیف آرگنائزر و ممتاز کشمیری رہنما زاہد ہاشمی نے کہا کہ بھارت کی قابض فوج مقبوضہ کشمیر میں 1989ء سے اب تک 95 ہزار 283 کشمیریوں کو قتل کرچکی ہے اور بھارتی مظالم کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جو کہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت پر بدنما سیا ہ دھبہ ہے مودی نے کشمیر میں کریک ڈائون سے ہندوستان کہ تقسیم کی بنیاد رکھ دی ھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی ائی کشمیر ونگ ڈریسڈن کے رہنما راناثاقب خالدکی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ھوئے کیا یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس پی ٹی ائی رہنما ظہیر عباس اور رانا ثاقب خالداور وحید شاہ کے زیر صدارت ڈریسڈن کے پاکستانی ریسٹورنٹ میں منعقد ھوا تقریب کے مہمان خصوصی تحریک انصاف یورپ کے چیف آرگنائزر و ممتاز کشمیری رہنما زاہد ہاشمی تھے اس موقع پر زاہد ہاشمی نے خطاب کے دوران بھارت سے 8 مطالبات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر سے فوری طور پر کرفیو ہٹایا جائے ،بھارت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے، آزادی اظہار کی اجازت دے، نہتے کشمیریوں پر طاقت کا استعمال اور اسلحے کا استعمال بند کیا جائے، بھارت کشمیریوں پر پیلٹ گن کا استعمال بند کرے، جارحانہ کالے قوانین واپس لیے جائیں، بھارت کشمیری قیادت کو اپنا مقدمہ پیش کرنے کے لیے بیرون ملک جانے دے، انسانی حقوق کے مبصرین کے لیے مقبوضہ کشمیر کے راستے کھولے جائیں، انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی و سوشل میڈیا کے لیے کشمیر کے رابطے کھولے، بھارت جتنی کوشش کر لے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا،ظلم کا شکار کشمیری تاریخ رقم کرتے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مودی نے کشمیر میں کوفیولگا کر ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ھے انہوں نے کہاکہ بھارت میں ووٹ لینے کے لیے سیاستدان مسئلہ کشمیر کو فٹ بال بناتے ہیں، خود ساختہ مقابلے بنا کر بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

، کشمیری عوام کسی قوت کا تسلط تسلیم نہیں کرتے اپنا فیصلہ خود کریں گے، کشمیر پر صرف کشمیریوں کا حق ہے اور اس کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں کو کرنا ہےانہوں نے کہاکہ اس وقت فیصلہ کن مرحلہ ہے۔ ٹرمپ مودی کو اکیلا چھوڑ کر جارہا ہے۔ بھارت خوفزدہ ہے کہ امریکہ کے نکلنے پر انڈیا کا کیا بنے گا؟۔کشمیر میں جتناظلم مودی کے دور میں ڈھایا گیا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

یہ قاتلوں کے بھاگنے اور مظلوموں کی آزادی کا وقت ہے۔اس کا آغاز ہو چکا ہے۔ مودی بھی آج مذاکرات کی بات کر رہا ہے لیکن اب بات محبوبہ مفتی سے نہیں قربانیاں دینے والوں سے کرنا ہو گی۔کشمیریوں کے خون کا سودا کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم یورپ بھر میں بھر پور احتجاج ریکارڈ کرواینگے ۔اس موقع پرپی ٹی ائی جرمنی کے رہنما ظہیر عباس نے کہا کہ صدیوں سے کشمیری بھائی ظلم سہتے آئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں جب بھی کارروائی کی جاتی ہے تو انٹرنیٹ سروس بند کردی جاتی ہے، وہاں ہونے والے ایک ایک ظلم کی تصویر دنیا کے سامنے لانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بلاتفریق حمایت کرتے ہیں۔ کشمیر میں انسان بستے ھے دنیاسمندر کے کنارے جابحق ھونے والے بچے پر افسردگی کا اظہارکرتی ھے لیکن کشمیر میں شہید ھونے والےمظلوم کشمیریوں کے معاملے پر سانپ سونگھ جاتا ھے. انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حقائق جاننے کے لیے کمیشن کو وہاں بھیجا جائے، بھارت نے کمیشن کی مخالفت کی کیونکہ اس کے پاس دلائل نہیں جب کہ پر امن جدوجہد کو ہتھیاروں سے دبایا جا رہا ہے۔

اہل کشمیر کی خود ارادیت کے حق کے حصول کی عظیم جدوجہد اور لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہزاروں شہادتیں، سینکڑوں بے حرمتیوں، ، سنگین مظالم اور بے پناہ تکالیف کے باوجود کشمیریوں نے جھکنے سے انکار کیا ہے، بھارتی ظلم ان کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو کمزور نہیں کر سکتا پی ٹی آئی جرمنی کے رہنما رانا ثاقب خالد نے کہا کہ پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

پورا پاکستان گزشتہ 70 سال سے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے افسوس کہ 71سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرکو حل کرنے میں ناکام ہوا اور اپنی ہی منظور کردہ حق خود ارادیت قراردادوں پر عمل دارآمد نہیں کرا سکامقامی این جی او کے رہنما مارکوس نے کہا کہ کشمیر میں ظلم اور بربریت پر اقوام عالم کو خاموش نہیں رہنا چاہئے اور اس مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ہم ہمیشہ کوشاں رہے ہیں کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اواز اٹھایا جائے ہماری کوشش ھے کہ کشمیر کے ایشو پر مغربی میڈیا بھی اپنا کردار ادا کرے نوجوان رہنما نے کہا کہ کشمیر کی تحریک تیز ہوئی اور یورپ میں یکجہتی اس سطح پر پہنچی ہے کہ ہر ملک و شہر سے یوم یکجہتی کشمیر پر پچھلے برسوں کی نسبت بہت بڑے پیمانے پر منایاجارہاہے ۔ انڈیا اپنی فوج کشمیر سے نکال لے وگرنہ اسے بہت کچھ گنوانا پڑے گا۔

قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے اور منزل حاصل ہونے والی ہے۔ ہم کشمیریوں کو پیغام دیتے ہیں کہ یہ نتیجے کے حصول اور صبر و استقامت کا وقت ہے۔ کشمیرکشمیریوں کاہے انہیں حق خودارادیت دیاجائے۔ پی ٹی ائی جرمنی کے وحید شاہ نے کہا کہ بھارت نہتے کشمیریوں کا قتل عام بند کرے،امریکہ بھارت کی مکمل پشت پناہی کر رہا ہے،بھارتی فوج کشمیریوں کو ان کے گھروں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے اور طرح طرح کے ظلم و ستم کر رہی ہے ،حکمران عالمی سطح پر کشمیریوں کی آواز بلند کریں اور اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دے اور کشمیری عوام اس دن کی منتظر ہے جب کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ عملی شکل میں دنیا دیکھے گی، شرکاء نے بھارت کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں نعرے بلند کئے کشمیر بنے گا پاکستان، ہم کیا چاہتے آزادی کا نعرے فضا میں گونجتی رہے. تقریب کے ختتام پر مزبان و پی ٹی ائی کشمیر ونگ جرمنی کے رہنما رانا ثاقب خالد نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

بعد ازیں تقریب مہمانوں کے لیے پاکستان عشائیہ پیش کیا گیا