سیالکوٹ پسرور روڈ گلشن اقبال پارک تا پراگ پورچوک تک ون وے روڈ کی تعمیر کیلئے گرانٹ جاری

منگل 25 فروری 2020 17:48

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) سیالکوٹ پسرور روڈ گلشن اقبال پارک تا پراگ پورچوک تک ون وے روڈ کی تعمیر کیلئے 55 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کر دی گئی۔ جس پر اہل علاقہ نے وزیراعظم عمران خان ،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ، اور معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ذاتی دلچسپی لے کر اپنے حلقہ این اے 72 کے عوام کی مشکلات کے ازالہ کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سیالکوٹ پسرور روڈ عرصہ دراز سے مکمل طور پر پر تباہ حالی کا شکارتھااور عوام کو روڈ کی خرابی کی وجہ سے بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے ۔ جس معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیالکوٹ پسرور روڈ کی تعمیر میں خصوصی دلچسپی لی تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔ محکمہ شاہرات پنجاب، پسرور روڈ گلشن اقبال پارک تا پراگ پور چوک تک ون وے روڈکی تعمیر 14ماہ میںمکمل کرے گا۔ روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہوتے ہی علاقہ کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔