ٹرمپ کے اس موقف سے یہ ثابت ہو گیا کہ پاکستان خطے میں امن کا کوشاں ہے۔غلام سرور خان

منگل 25 فروری 2020 20:20

ٹرمپ کے اس موقف سے یہ ثابت ہو گیا کہ پاکستان خطے میں امن کا کوشاں ہے۔غلام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) ٹرمپ کے اس موقف سے یہ ثابت ہو گیا کہ پاکستان خطے میں امن کا کوشاں ہے۔یہ بیان وفاقی وزیر برائے ہوابازی،غلام سرور خان نے بروز منگل دیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر نے بھارت میں مودی اور ہزاروں بھارتی شہریوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب کے دوران پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف کوششوں کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

جس پر بھارتی مجمعے کو سانپ سونگھ گیا۔غلام سرور خان نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ دنیا کے ایک طاقتور لیڈر نین بھارت میں بھرے مجمعے کے سامنے پاکستان کی تعریف کی ہو۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا میں پاکستان کا مثبت کردار پیش کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔غلام سرور خان نیامید ظاہر کی کہ دنیا کے لیڈر مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں سنجیدگی دکھائیں گے۔