پاکستان تحریک انصاف ایک نظریاتی تحریک اور نظریہ کا نام ہے‘سیدیاسر ہمدانی

بدھ 26 فروری 2020 13:07

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سعودی عرب کے رہنما و معروف بزنس مین سید یاسر ہمدانی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک نظریاتی تحریک اور نظریہ کا نام ہے تحریک انصاف کے کارکنان ووٹر سپورٹر کے لیے باعث فخر بات ہے کہ انکو عمران خان بیرسٹر سلطان محمود چودھری جیسی کرپشن سے پاک قیادت میسر ہے عمران خان نے جو عوام میں شعور اگائی بیدار کرنے عوام کو اپنے حقوق لینے اپنے حق کے لیے لڑنے آواز بلند کرنے کرپشن کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے جو جدوجہد جاری رکھی ہے وہ ناقابل فراموش قابل تحسین ہی.وہ دن دور نہیں جب پاکستان کی طرح آزادکشمیر میں بھی تحریک انصاف عوامی طاقت کے ساتھ بر سر اقتدار بیرسٹر سلطان محمود چوہدری وزیراعظم ہونگی.عوام حقیقی معنوں میں تبدیلی محسوس کرینگے وفاقی حکومت کے مثبت ثمرات آزادکشمیر میں بھی عوام کو ملیں گے تحریک انشاء اللہ تحریک انصاف ایک بڑی عوامی طاقت کے طور پر سامنے آئے گئی ہے