اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے سے پاکستان کو حاصل جی ایس پی پلس کا درجہ ختم ہوگیا تو عوام نیب کو کبھی معاف نہیں کریگی،بلاول بھٹو زرداری
انسانی حقوق کی وزارت کو پی ایس ڈی پی کیلئے ملنے والا فنڈ ناکافی ہے ،فنڈز سے پورے ملک کا تحفظ نہیں ہو سکتا،کرونا وائرس کے حوالے سے سندھ حکومت نے اپنی حیثیت کے مطابق اقدامات کئے ہیں ،ائیرپورٹس سندھ حکومت کے دائرہ کار میں نہیں آتے ، چیئرمین پیپلزپارٹی کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 27 فروری 2020 20:19
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہا رانہوں نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے دو مریض سامنے آئے ہیں ایک اسلام آباد اور دوسرا کراچی میں ہے اور یہ دونوں مریض ایران سے آئے ہیں۔
ایسے حالات میں اپنا خیال رکھنا چاہیے اور وفاقی حکومت کو اس حوالے سے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔سندھ اور بلوچستان حکومت نے اپنی حیثیت کے مطابق اقدامات کئے ہیں لیکن ائیرپورٹس صوبائی حکومتوں کے دائرہ کار میں نہیں آتے۔ بارڈرز کو تو سیل کیاگیا لیکن ائیرپورٹس پر فلائٹس کو کیوں نہیں روکا گیا۔ کرونا وائرس بزرگوں کیلئے زیادہ خطرناک ہے ۔ بلاول بھٹونے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کی قیادت کے حوالے سے جو بات کی وہ 1990کی دہائی کی سیاست کے حوالے سے تھی اور یہ آف دی ریکارڈ بات کی گئی تھی ن لیگ کی قیادت کے لئے جتنی میں آواز اٹھاتا ہوں اتنی ان کے اپنے لوگ بھی نہیں اٹھاتے ۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی رپورٹس میں نیب پر سخت الفاظ استعمال کئے گئے ہیں کہ نیب اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے اور حکومت پر ہلکا ہاتھ رکھا ہوا ہے۔ اب یہ چئیرمین نیب کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنا موقف واضح کریں اس لئے ہم نے پہلے کہاتھا کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ اگر نیب کی وجہ سے جی ایس پی پلس کا درجہ چلا جاتا ہے تو عوام کبھی نیب کو معاف نہیں کرے گی۔یہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں کوششیں کی گئیں جس کے نتیجے میں پاکستان کی یورپی منڈیوں تک رسائی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی کمیٹی کے ممبران کے مطالبے پر لاپتہ افراد کے ایشو پر تمام صوبوں کے آئی جیز، ہوم سیکرٹریز اور وفاقی وزیر داخلہ کو آئندہ کمیٹی کے اجلاس میں طلب کیا گیا ہے ۔ انسانی حقوق کی وزارت کو پی ایس ڈی پی کے لئے بہت کم فنڈز دئیے گئے ہیں ان فنڈز سے پورے ملک کے معاملات چلانا مشکل ہے ۔ انسانی حقوق کی وزارت کو صوبوں سے بھی رابطہ رکھنا چاہئے۔مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.