اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں کل مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ہفتہ 7 مارچ 2020 19:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2020ء) محکمہ موسمیات نی(کل)اتوار کو بالائی خیبر پختو نخوا، اسلا م آباد،بالائی پنجا ب،کشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیز ہو اوں کے سا تھ مزید بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کی توقع ظاہر کیاہی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا ، پنجاب ، کشمیر کے اضلاع اور اسلام آباد میں تیز ہواو ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

اس دوران مالم جبہ اور کالام میں برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔ خیبرپختونخوا: مالم جبہ 95 ، بالاکوٹ 47 ، کاکول 32 ، سیدو شریف 25 ، دیر (بالائی 25 ، زیریں 20) ، چیراٹ 24 ، پٹن 23 ، کالام 22 ، تخت بائی 11 ، پشاور (سٹی 08 ، اے پی 06) ، میر کھانی 04 ، پاراچنار 03 ، دروش 01 ، پنجاب: اٹک 24 ، مری 18 ، اسلام آباد (زیروپوائنٹ 16 ، سید پور ، ا ئیر پورٹ 15 ، گولڑہ ، بوکرا 09) ، راولپنڈی (شمس آباد 10 ، چکلالہ 09) ، قصور ، چکوال 06 ، لاہور ( سٹی 06 ، ا ئیر پورٹ 05) ، خانیوال ، منگلا 05 ، جھنگ ، فیصل آباد ، نارووال 03 ، سیالکوٹ (ا ئیر پورٹ 02 ، سٹی 01) ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گوجرانوالہ 02 ، گجرات ، جوہرآباد ، حافظ آباد ، بھکر ، ملتان ، بہاولنگر 01 ، کشمیر: مظفرآباد (ا ئیر پورٹ 26 ، سٹی 26) ، راولاکوٹ 24 ، گڑھی دوپٹہ 17 اور کوٹلی اور5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح: مالم جبہ 27 اور کالام 14انچ برف باری ہوئی۔ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: قلات،کالام،پاراچنار منفی03 اور مالم جبہ میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔