Live Updates

پی ٹی آئی سابق ایم پی اے گل صاحب خان کی اے این پی میں شمولیت

شمولیتی تقریب میں سابق ضلع ناظم کرک ڈاکٹر عمردراز خٹک نے بھی اے این پی میں شمولیت کاا علان کیا

ہفتہ 7 مارچ 2020 20:55

پی ٹی آئی سابق ایم پی اے گل صاحب خان کی اے این پی میں شمولیت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے گل صاحب نے باچا خان مرکز پشاور میں ایک پروقار تقریب کے دوران صوبائی صدر ایمل ولی خان کی موجودگی میں عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا،شمولیتی تقریب میں سابق ضلع ناظم کرک ڈاکٹر عمردراز خٹک نے بھی اے این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے پاکستان تحریک انصاف گل صاحب خان نے کہا کہ اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں پختونوں کو حد سے زیادہ عزت اور احترام ملتا ہے،یہی وجہ ہے کہ اُس نے غیر مشروط طور پر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔گل صاحب خان نے کہا کہ اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں جمہوری طور پر تنظیموں کا انتخاب عمل میں لایا جاتا ہے،یہ واحد سیاسی جماعت ہے جس میں نئی قیادت کو ابھرنے کا موقع ملتا ہے،وہ پختون ولی کے ضذبے سے سرشار ہوکر کرک کے عوام کی خدمت کرینگے اور اے این پی کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات