صوبائی وزیر اوقاف کا پاکپتن میں حضرت مسعودالدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے دربار کا دورہ

مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی،ملک وقوم اور افواج پاکستان کیلئے بھی دعا

پیر 9 مارچ 2020 22:43

صوبائی وزیر اوقاف کا پاکپتن میں حضرت مسعودالدین گنج شکر رحمتہ اللہ ..
لاہور۔9مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2020ء) صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے پیر کے روز پاکپتن کے معروف صوفی بزرگ حضرت مسعودالدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے دربار کا دورہ کیا۔لنگر خانہ،سکیورٹی انتظامات،پارکنگ انتظامات اور زائرین کے لئے شلٹر انتظامات و دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے دربار کے اردگرد سکیورٹی کیمروں کا بھی جا ئزہ لیا۔

انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دربار کے گرد و جوار میں 24گھنٹے کی مسلسل نگرانی کی جائے،کسی بھی مشکوک افراد کو موقع پر حراست میں لیا جائے،جیب تراشوں کے گرد گھیر سخت کیا جائے۔ قبل ازیں صوبائی وزیر سیدسعیدالحسن شاہ نے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی،ملک وقوم اور افواج پاکستان کے لیے دعا بھی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ و زیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرصوبہ کی تمام مساجدمیں جمعہ کے خطبات کے دوران کرونا وائرس بارے بھی عوام کو آگاہی دیں کہ اسلام میں صفائی ستھرائی کی کتنی اہمیت ہے ، ہر بیماری اور قدرتی آفات کا مقابلہ اللہ کے بتائے راستوں کو کو اپنا کر ہی کیا جا سکتا ہے۔

صوبے بھر میں کرونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تمام اضلاع میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، خصوصی طور پر ہوائی اور زمینی راستوں سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کا عمل بھی کامیابی سے جاری ہے ، اب تک چائنہ، ایران اور دیگر کرونا وائرس سے متاثر ممالک سے آنے والے ہزاروں مسافروں کی روزانہ کی بنیاد پر سکریننگ کا عمل جاری ہے۔