
پاکستان میں کورونا وائرس کے28کیسوں کی حکومتی سطح پر تصدیق
قومی سلامتی کمیٹی نے اعلیٰ سطح کی قومی کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دیدی ہے. ڈاکٹرظفرمرزا
میاں محمد ندیم
جمعہ 13 مارچ 2020
22:03

(جاری ہے)
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے اعلیٰ سطح کی قومی کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا میں کنوینر ہوں گا اور میں نے ہفتے کو پہلا اجلاس طلب کر لیا ہے‘انہوں نے کہا کہ چمن کا بارڈر ہر طرح کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا، قومی رابطہ کمیٹی اس فیصلے کا جائزہ لے گی، طورخم سمیت مغربی سرحد کو بند کیا جارہا ہے.انہوں نے بتایا کہ تفتان میں ایران سے زیارت کے بعد آنے والے افراد کو سرحد پر ہی 14 دن کے لیے قرنطینہ کے لیے رکھ دیں گے، اس کے لیے باریک بینی سے نظام بنایا گیا ہے کہ تمام زائرین کو مخصوصی بسوں کے ذریعے صوبائی حکومتوں کے حوالے سے کیے جائیں گے.انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں ان کے حوالے سے مزید فیصلہ کریں گی اور وفاقی حکومت ان سے تعاون کرے گی قومی سلامتی کمیٹی میں ایک اور اہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں صرف 3 ایئر پورٹس میں بین الاقوامی پروازوں کی اجازت ہوگی، جن میں لاہور، کراچی اور اسلام آباد شامل ہیں.انہوں نے کہا کہ ان ایئرپورٹس کو مخصوص کرنے کی وجہ یہ ہے کہ یہاں انتظامات ہوں گے اس پر بھی رابطہ کمیٹی جائزہ لے گی اور وقتاً فوقتاً فیصلے کیے جائیں گے‘ظفر مرزا نے کہا کہ حکومت پاکستان حفاظتی اقدامات کے تحت عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کررہی ہے ہوسکتا ہے کہ بعض اجتماعات کے حوالے سے اچھا نہ گلے لیکن حفاظتی اقدامات ضروری ہے اس لیے بڑے اجتماعات پر پابندی ہوگی.اجتماعات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سب سے بڑا اجتماع ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان میچوں کو خالی میدانوں میں کروایا جائے گا اور شائقین گھروں میں بیٹھ کر دیکھیں گے اس طرح کے اقدامات دنیا میں بھی کیے جارہے ہیں.انہوں نے کہا کہ بڑے اجتماعات کا جائزہ لیا تو شادیوں کے اجتماعات ہوتے ہیں اس لیے شادی ہالوں میں شادی کی تقاریب پر پابندی عائد کی جارہی ہے انہوں نے واضح کیا کہ یہ پابندی دو ہفتوں کے لیے ہے جس کے بعد جائزہ لیا جائے.
مزید اہم خبریں
-
’جنت میں میرے پسندیدہ پھل نہیں اس لیے جانے کی کوشش نہیں کرتا‘ جاوید اختر نے نیا متنازعہ بیان داغ دیا
-
ٹرمپ عوام میں تفرقہ ڈال رہے ہیں اور حکومت کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے مجھ پر ذاتی حملے کررہے ہیں، ظہران ممدانی
-
سانحہ سوات واقعے میں مختلف محکوں کی کوتاہی سامنے آئی ہے چیئرمین انسپیکشن ٹیم کا عدالت میں اعتراف
-
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات اور وزارت اطلاعات آمنے سامنے
-
ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے. سلمان اکرم راجہ
-
جاپان: نو سو زلزلے کے جھٹکوں سے مقامی افراد کی نیند حرام
-
اطالوی کمپنی پرادا پر بھارت کے ’کولہا پوری' چپّلوں کا ڈیزائن چرانے کا الزام
-
پنجاب میں وزرا کی تنخواہ میں اضافے کے بعد لیو الاﺅنس بھی بڑھانے کا فیصلہ
-
پشاور ہائیکورٹ:سانحہ سوات پر چیئرمین انکوائری کمیٹی کا مختلف محکموں کی کوتاہیاں کا اعتراف
-
تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر سپیکرقومی اسمبلی اور خواجہ آصف آمنے سامنے، ایازصادق نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا اضافی تنخواہ لینے سے انکار
-
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے 82 فلسطینی ہلاک
-
گوجرانوالہ میں بجلی کے 30ہزار روپے بل کی ادائیگی میں ناکامی پر نوجوان نے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.