
مقبوضہ کشمیر ، ہزاروں افراد کی شہید نوجوانوںکی نماز جنازہ میں شرکت ،سید علی گیلانی کا شہید ہونے والے نوجوانوںکو خراج عقیدت
پیر 16 مارچ 2020 20:07
(جاری ہے)
کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے حال ہی میں اسلام آباد اور بارہمولہ اضلاع میں شہید ہونے والے نوجوانوںکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ قابض بھارتی فو ج کو مقبوضہ علاقے میں نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید اور بلاجواز گرفتارکرنے کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے جنازوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت سے واضح ہوتا ہے کہ کشمیری عوام ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے نوجوانوں کے ساتھ انتہائی عقیدت رکھتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ہرگز دبا نہیں سکتا۔ جموںوکشمیر پیپلز لیگ اور جموںوکشمیر یوتھ سوشل فورم وفود شہید نوجوانوں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیلئے کولگام میں انکے گھر گئے ۔ وفود میں احمد شیخ ، مولوی احمد راتھر، زبیر احمد میر، محمد یاسر اور عامر احمد بٹ شامل تھے ۔جموںوکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی ، جموںوکشمیر اسلامی تنظیم آزادی اور تحریک وحدت اسلامی سمیت حریت تنظیموںنے اپنے الگ الگ بیانات میں شہید نوجوانوںکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔بیانات میں کہاگیاہے کہ بھارتی قابض فورسز نے وادی کشمیر کو جہنم بنادیا ہے۔حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماء غلام محمد صفی نے ایک بیان میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ نڈر کشمیریوںنے اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کر کے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء میر شاہد سلیم نے جموں میں نچلی ذاتوںاور دلت تنظیموں کے ایک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت میں مودی کی فسطائی حکومت جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے غیر قانونی اقدام کے بعد اقلیتوں سے شہریت کاحق چھیننے کے درپے ہے۔ انہوںنے بھارت میں اقلیتوں سے اپیل کی کہ وہ جموںوکشمیر کے عوام کی اپنے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کریں ۔ کنونشن میں لوگوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نچلی ذاتوں اور طبقوں کے متعدد نمائندوںنے خطاب کیا۔اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے ایک اہم اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیاگیا ۔ اجلاس کی صدارت حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری محمد حسین خطیب نے کی۔مزید کشمیر کی خبریں
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.