وزیر اعظم آزاد کشمیر کاہندوستانی فوج کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے جوان واجد علی کو خراج عقیدت

افواج پاکستان پر کشمیریوں کو ناز ہے،افواج پاکستان کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،راجہ محمد فاروق حیدر خان

منگل 17 مارچ 2020 23:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2020ء) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جمو ں و کشمیر راجہ محمدفا روق حیدرخان نے سیز فائر لائن کے شاہکوٹ سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوان واجد علی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان پر کشمیریوں کو ناز ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج ایل او سی کی سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کر رہی ہے،بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے لیکن پاک فوج کے بھرپور جواب نے بھارتی گنوں کو خاموش کر دیا ہے۔کنٹرول لائن پر بسنے والے شہریوں کے حوصلے بلند ہیں ،وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ دفاع وطن کیلئے برسرپیکار ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے بھارتی فائرنگ سے شہید ہونیوالے سپاہی واجد علی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دفاع وطن کے لیے غیر معمولی قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے واجد علی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔