کرونا وائرس کے بچاؤ کیلئے حکومت پنجاب کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے تمام ضلعی افسران و ضلع پولیس کو ہدایات جاری کردیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 20 مارچ 2020 19:38

کرونا وائرس کے بچاؤ کیلئے حکومت پنجاب کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر جہلم ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق تمام محکموں جن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفس ، اے ڈی سی آر،اے ڈی سی جی ،اسسٹنٹ کمشنرز جہلم ،دینہ ،پنڈادنخان،سوہاوہ اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ، تحصیل کونسلز ،جہلم ، دینہ، سوہاوہ، پنڈدادنخان و ٹاؤن کمیٹی کھیوڑہ اور تمام ضلعی محکموں کے سربراہان ماسوائے محکمہ صحت حکم جاری کیا ہے کہ صرف ضروری سٹاف دفاتر میں حاضر رہیگا جبکہ باقی جملہ سٹاف گھروں میں موجود رہے گے اور آن کال ڈیوٹی پر آنے کیلئے پابند ہونگے نیز کوئی اہلکار اپنا اسٹیشن نہیں چھوڑیگا جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینا ہوگی،اسی طرح سرکاری اجلاس میں انتہائی ضروری افسران و سٹاف کو بلایا جائیگا۔

(جاری ہے)

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر دفاتر میں عوام الناس کے داخلے پر تاحکم ثانی مکمل پابندی ہوگی۔تمام دکانیں ،شاپنگ مالز،ریسٹورنٹس بشمول ہوٹلز رات دس بجے تمام لوگ بند کرنے کے پابند ہونگے صرف فارمیسی اور گراسری سٹورز معمول کے مطابق کھلے رہینگے۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ تمام پبلک پارکس ، تفریح مقامات،جمز،سنوکر کلبس فوری طور پر بند کروا دیئے جائیں جبکہ تمام دفاتر شاپنگ مالز وغیرہ کے اوقات کار کے دوران ہاتھ دھونے کے لیے مناسب تعداد میں سینیٹائزر و صابن اور ہینڈ واش دستیاب ہونے چاہئے اور اس پر سختی سے عمل کیا جائے۔