
صدر عارف علوی سے وزیر مذہبی امور اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی ملاقات
وائرس کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے علماءکو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا.صدر مملکت
میاں محمد ندیم
منگل 24 مارچ 2020
18:41

(جاری ہے)
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک کے لوگوں سے گزارش کی کہ اللہ کا حکم ہے کہ خود کو ہلاکت میں نہیں ڈالیں، اس لیے ہمیں احتیاط پر عمل کرنا چاہیے اور گھروں میں محدود رہنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے اور ضروری کام کے بغیر باہر نہ نکلا جائے.حضرت محمدﷺ کی حدیث پاک کا حوالہ دیتے ہوئے نورالحق قادری نے کہا کہ جو بندہ طاعون کی بیماری میں گھر میں رہے اور اللہ تعالیٰ سے اس کا اجر طلب کرے اور یہ یقین رکھے کہ اللہ کے حکم کے بغیر مجھے کوئی تکلیف پہنچنے والی نہیں تو اگر وہ زندہ بھی رہے تو شہید کا درجہ پائے گا اور اگر موت بھی آجائے تو شہید کی موت ہوگی.انہوں نے عوام سے گھروں میں محدود رہنے کی گزارش کی اور کہا کہ مصافحہ اور معانقہ کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ آپ کا، انسانیت اور مسلمانوں کا فائدہ ہے خیال رہے کہ ملک میں بڑھتے کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے اور اس سلسلے میں مصافحہ کرنے اور بغل گیر ہونے کا منع کیا گیا ہے.اس وقت اگر ملک میں مجموعی کیسز کی بات کی جائے تو متاثرہ افراد کی تعداد 916 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 7 افراد اس وائرس سے انتقال کرچکے ہیں.اس عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے چاروں صوبوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج تعینات کردی گئی ہے جبکہ صوبوں اور دیگر علاقوں کی جانب سے اپنی حدود میں لاک ڈاون اور مختلف طرح کی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں.
مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.