چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا ایمریٹس لائن اور فلائی دبئی کا شکریہ

منگل 24 مارچ 2020 23:20

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2020ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ایمریٹس ائیر لائن اور فلائی دبئی کا دبئی اور ابوظہبی ائیرپورٹ پر موجود ڈیڑھ سو پاکستانیوں کے لیے خصوصی چارٹرڈ طیارہ کے انتظام پر شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پشاور زلمی کے ترجمان کے مطابق جاوید آفریدی نے ایمریٹس ائیرلائن کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید المکتوم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کوششوں سے پاکستانیوں کی وطن واپسی ممکن ہوئی ۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ چارٹرڈ طیارہ فراہم کرنے پر فلائی دبِئی کے بھی شکر گزار ہیں۔