Live Updates

کورونا سے 8 افراد جاں بحق اور 21 صحتیاب ہوچکے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

مہلت وبا کے متاثرین کی تعداد 1022 ہوچکی ہے، جن میں 93 فیصد مریض باہر سے سفر کرکے آئے ہیں، معاو ن خصوصی

بدھ مارچ 23:26

کورونا سے 8 افراد جاں بحق اور 21 صحتیاب ہوچکے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2020ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا سے 8 افراد جاں بحق اور 21 صحتیاب ہوچکے ہیں۔بدھ کو یہاں ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں کورونا وائرس کے حوالے سے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ مہلت وبا کے متاثرین کی تعداد 1022 ہوچکی ہے، جن میں 93 فیصد مریض باہر سے سفر کرکے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریضوں میں 64 فیصد مرد اور 36 فیصد خواتین ہیں، جن کی عمریں21 سے 30 برس کے درمیان ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 413، پنجاب میں310، بلوچستان میں 117، خیبر پختونخوا میں 80 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ گلگت بلتستان میں81، دارالحکومت اسلام آباد میں20، آزاد کشمیر میں 1 فرد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ قطر سے 148 پاکستانیوں کو لے کر پرواز پرسوں پاکستان پہنچی ہے جبکہ چین سے 5 لاکھ این 95 ماسک موصول ہوگئے ہیں۔
کرونا وائرس کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات