اسپین میں ہلاکتوں کا سلسلہ رک نہ سکا، مزید 656 افراد ہلاک

اسپین میں اٹلی کے بعد کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتوں کی تصدیق، مجموعی تعداد 3 ہزار647 ہو گئی

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعرات 26 مارچ 2020 07:06

اسپین میں ہلاکتوں کا سلسلہ رک نہ سکا، مزید 656 افراد ہلاک
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ2020ء) اسپین میں ہلاکتوں کا سلسلہ رک نہ سکا، مزید 656 افراد ہلاک۔ اسپین میں اٹلی کے بعد کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتوں کی تصدیق، مجموعی تعداد 3 ہزار647 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسپین میں اٹلی کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین میں مزید 656 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔

چین میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد اس وقت 3227 ہے جبکہ اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد 3647 تک جا پہنچی ہے، اس کے علاوہ ہلاکتوں کے حوالے سے اٹلی بدستور پہلے نمبر پر ہے جہاں مہک وائرس کے باعث 7503 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ مزید تفصیلات کے مطابق اٹلی کے بعد اسپین میں بھی چین سے زیادہ ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

چین میں دسمبر 2019ء کے وسط سے لے کر 25 مارچ کی شام تک کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہزار 163/ تھی جو ہ بڑھ کر 3 ہزار 227 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ زیادہ ہلاکتیں صرف یورپی ملک اٹلی میں ہوئی ہیں جہاں 25 مارچ کی شام تک ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 820 تھی جو کہ 7 ہزار 503 ہو گئی ہے۔ اٹلی رواں ماہ 20 مارچ کو وہ پہلا ملک بنا تھا جہاں کورونا وائرس کے مرکز سمجھے جانے والے ملک چین سے بھی زیادہ ہلاکتیں ہوچکی تھیں اور 20 مارچ کے بعد اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد دگنی ہوگئی اور گزشتہ تین روز سے وہاں یومیہ 650 سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں تاہم اب یورپ کا ایک اور ملک بھی کورونا وائرس کی ہلاکتوں کے حوالے سے چین سے آگے نکل گیا ہے۔

اٹلی کے بعد اسپین میں بھی کورونا وائرس کی ہلاکتیں چین سے زیادہ ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے کیسز کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت سمیت متعدد عالمی اداروں کی جانب سے بنائے گئے آن لائن میپ کے مطابق اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد 3647 تک جا پہنچی ہے اور اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 7503 ہو گئی ہے۔ اگر تقابلی جائزہ لیا جائے تو اس وقت چین میں مذکورہ دونوں ممالک سے کم 3287 ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جہاں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں دگنی اسپیڈ سے اضافہ ہو رہا ہے وہیں دنیا بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں سستی دیکھی جا رہی ہے اور 25 مارچ کی شام تک دنیا بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد محض ایک لاکھ 12 ہزار کے قریب تھی۔ صحت یاب ہونے والے نصف سے زیادہ یعنی 70 ہزار سے زائد مریضوں کا تعلق چین سے تھا جبکہ باقی 40 ہزار مریض دنیا کے دیگر ممالک سے صحت یاب ہوئے۔

صحت یاب مریضوں کے حوالے سے چین کے بعد ایران دوسرے نمبر پر تھا جہاں 25 مارچ کی شام تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 9 ہزار 625 تک جا پہنچی تھی اور وہاں پر کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 27 ہزار سے زائد ہو چکی تھی اور 2 ہزار سے زائد ہلاکتیں بھی ہوچکی تھیں۔