چین کا پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کا اعلان

پاکستان کو طبی سامان کی فراہمی کی تیاری کر رہے ہیں، چین آئولیشن کے لیے عارضی اسپتال بنانے میں بھی پاکستان کی مدد کرے۔ چینی کے نائب وزیر صحت کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 26 مارچ 2020 16:37

چین کا پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کا اعلان
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین26مارچ 2020ء ) چین نے پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چین پاکستان کو کرونا وائرس سے لڑنے میں مدد کے لئے طبی ماہرین بھیجے گا۔

چین کے نائب وزیر صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وبا پھیلنے کے فوری بعد روک تھام سے متعلق معلومات شئیر کی۔چین نےویڈیو کانفرنس کے ذریعے پاکستان کو اپنے تجربات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو طبی سامان کی فراہمی کی تیاری کر رہے ہیں۔ چین آئولیشن کے لیے عارضی اسپتال بنانے میں بھی پاکستان کی مدد کرے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیاں وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کر رہی ہیں۔

قبل ازیں چین نے آگیا ‘این 95 ماسک کی بڑی کھیپ پاکستان بھجوائی تھی، کورونا وائرس کے سراٹھانے کے بعد پیدا ہونے والے مشکل حالات نے پاک چین دوستی کو اور مضبوط کر دیا ہے۔ ووہان سے سر اٹھانے والے وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان نے چین کو امداد کی پیش کش کی اور ماسک سمیت کئی میڈیکل آلات کو فوری طور پر چین بھیجا گیا ۔ جس کے بعد پاک چین دوستی اور مضبوط ہو گئی ہے۔

چین میں رکورونا وائرس کی وبا اب تھم چکی ہے۔ تاہم چین اب پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آگیا ہے۔کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے چین نے پاکستان کیلئے این 95 سرجیکل ماسک کی بڑی کھیپ روانہ کی ۔ چین کی جانب سے رورانہ کئے گئے چینی سفارتخانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ماسک علی بابا فاؤنڈیشن کی جانب سے عطیہ کئے گئے۔چین ہر مشکل حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ۔

کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچائی ہوئی ہے جس کے بعد عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔چین کے بعد اب دیگر ممالک میں بھی کورونا وائرس بہت زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے بعد امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسی دوران معروف چینی ملٹی نیشنل کمپنی علی بابا کے مالک نے پاکستان سمیت ایشیاء کے دیگر ممالک کی امداد کا اعلان کیا۔

ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ایشاء کے تمام متاثرہ ممالک کو 1.8 ملین ماسک،2 لاکھ 10 ہزا ر ٹیسٹ کٹس، 36 ہزار حفاظتی لباس ، وینٹی لیٹر اور دیگر ضرورت کی اشیاء فراہم کریں گے۔ن ممالک کو امداد دی جائے گی ان میں پاکستان، بنگلادیش،نیپال، افغانستان ،سری لنکا اور دیگر متاثرہ ممالک شامل ہیں جو کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔