وزیراعلی پنجاب کااین 95 ماسک بھجوانے پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا شکریہ

عوام کے تعاون سے کورونا وائرس کے چیلنج سے کامیابی سے نمٹیں گے اوراس موذی مرض کوشکست دینگے ‘عثمان بزدار

جمعرات 26 مارچ 2020 20:10

وزیراعلی پنجاب کااین 95 ماسک بھجوانے پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کورونا وائرس سے بچا کے لئے مفید این 95 ماسک بھجوانے پر وزیراعلی سندھ کا شکریہ ادا کیا ہے، ماسک چین کی جانب سے عطیہ کئے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کیا اور این 95 ماسک بھجوانے پر ان سے اظہار تشکرکیا۔

(جاری ہے)

ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت آپ کے اس اقدام کو تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے،آزمائش کی گھڑی میں ہم سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ عوام کے تعاون سے کورونا وائرس کے چیلنج سے کامیابی سے نمٹیں گیاورہمارا اتحاد اور عزم اس موذی مرض کوشکست دے گا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے پانچ لاکھ میں سے سندھ حکومت صرف دو لاکھ ماسک اپنے پاس رکھے گی، تین لاکھ ماسک پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومت کو دیئے جائیں گے۔ باہمی اتحاد ہی سے ہم اس جنگ کو جیت سکتے ہیں۔