انسداددہشتگردی کی منتظم عدالت نے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے راء کے تین مبینہ ایجنٹس کو مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

جمعرات 26 مارچ 2020 20:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) انسداددہشتگردی کی منتظم عدالت نے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے راء کے تین مبینہ ایجنٹس کو مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،ملزمان میں عادل انصاری ،ماجد اور شاہد عرب شوٹر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن ہے جو کراچی میں را کا نیٹ ورک چلا رہے تھے،کراچی میں مختلف دہشت گرد گروپوں کو کاروائیوں کے لیے رقم فراہم کرتے تھے،کراچی میں مختلف ایجنسیوں اور اہم تنصیبات کی معلومات را کو فراہم کرتے تھے،ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے،ملزمان کو شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کو پکڑنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں ملزمان کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیشی پر لایا گیا۔