عوام حکومتی کی طرف کئے گئے حفاظتی اقدامات پر عمل کرے،سعدیہ سہیل رانا

جمعرات 26 مارچ 2020 22:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ عوام ادھر اُدھر کی باتوں پر کان مت دھریں حکومت کی طرف سے وضع کئے گئے حفاظتی اقدامات پر عمل کرے ملک میں اشیاء خوردونوش وافر مقدار میں موجود ہے صرف ضروری اشیا کے حصول کے لئے باہر نکلیں عوام کے تعاون سے ہی کورونا وائرس پر قابو پایا جاسکتا ہے عوام نے ساتھ دیا تو حکومت اس وائرس کی چین توڑنا میں کامیاب ہو جائے گی اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کروناوائرس کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ملک میں کرونا وائرس کنٹرول میں ہے وزیر اعظم خود تمام معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کی پوری توجہ مہنگائی میں کمی پر مرکوز ہے، کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے پہلے سے الرٹ ہیں تمام بس اڈوں، ائیرپورٹس، ریلوے سٹیشنز بند کر دیے گئے ہیں۔