سلیکٹیڈ حکومت سے معیشت سنبھل ہی نہیں سکتی، جام اکرام اللہ دھاریجو

وفاقی وزراء کی معیشت میں ترقی ہونے کی باتیں جھوٹ کا پلندہ ہیں،صوبائی وزیر صنعت و تجارت

جمعرات 26 مارچ 2020 22:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) صوبائی وزیر برائے صنعت وتجارت اور امداد باہمی و انسداد بدعنوانی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ حکومت سے معیشت سنبھل ہی نہیں سکتی۔ وفاقی حکومتی وزراء کی معیشت میں ترقی ہونے کی باتیں جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ یہ بات آج انہوں نے یہاں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہی۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ حکومت عوام کو میڈیا کے ذریعے گمراہ کرنے کی باتوں کے سوا کچھ نہیں کر رہی۔

امریکی ڈالر رواں ھفتیبلند ترین سطح پر ہے روپیہ کا معیار دن بہ دن گر رہا ہے۔ جو ملکی معیشت کے لئے اچھی خبر نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں ھفتے ڈالر کی قیمت میں 8 روپی45 پیسہ کا اضافہ ہوا لیکن حکومت ہوش کے ناخن نہیں لے رہی۔

(جاری ہے)

ڈالر کی اونچی اڑان ملک اور قوم کے لئیے لمحہ فکریہ ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ بدقسمتی سے نااہلوں کی کھیپ کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے۔

تیل کی قیمتیں عالمی منڈی میں دن بہ دن کم ہو رہی ہیں جبکہ پاکستان میں مہنگے قیمت پر عوام کو دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 23.49 فی بیرل ہے۔عوام کو مھنگی قیمت پر تیل دیا جارہا ہے جو قابل افسوس ہے۔ صوبائی وزیر برائے صنعت وتجارت اور امداد باہمی و انسداد بدعنوانی جام اکرام اللہ دھاریجو نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کو فوری ریلیف دے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا کی صورتحال کے پیش نظر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ یہ بات اطمینان ہے کہ لاک ڈاو ٴن کے باوجود سندھ صوبہ میں اشیائے خوردونوش کی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت موجودہ صورتحال میں مکمل نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں یومیہ اجرت کمانے والوں کو راشن فراہم کرنے کے لیے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر وزیراعلی سندہ سید مرآد علی شاہ نے ھر اضلاع میں 20 ملین روپے کا بجٹ جاری کردیا ہے جو بہت جلد انہیں موصول ہو جائے گی۔

جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ ہم اپنی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ سندھ میں لاک ڈاون کی سختیاں عوام کی بھلائی کے لیے ہیں۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو سندھ حکومت عوام کے مفاد میں اور ان کو کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنے کے لئیے مزید سختیاں بھی کر سکتی ہے۔#