کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے 10اضلاع میں پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ کٹس فراہم کردی گئیں

پیر 30 مارچ 2020 23:55

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے 10اضلاع میں پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ کٹس(پی پی ایز) فراہم کردی گئیں۔ طبعی عملہ کو عوام کوصحت کی سہولت بہم پہنچانے کیلئے ہمہ وقت تیار کی ہدایت ‘ وزیراعظم ‘وزیر صحت عامہ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے طبعی عملہ کو حفاظتی ساما ن اور آلات پہنچادئیے گئے ۔

گزشتہ روزسیکرٹری ہیلتھ میجر جنرل طاہر سردار اور ڈی جی صحت عامہ ڈاکٹر سردار آفتاب حسین نے حفاظتی کٹس تقسیم کیں ۔عملہ کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈ ی جی صحت عامہ ڈاکٹرسردار آفتاب حسین نے حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا وائر س ایمرجنسی کے حوالے سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کیلئے کٹس ریاست بھر کے ہسپتالوں میں دے دی ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر سردار آفتاب حسین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو غیر ضروری سفر نہیں کرنا چاہیے ۔

عوام الناس بلا وجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔ احتیاطی تدابیر واحد علاج ہے ۔ کورونا وائر س سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو بچایا جا سکتا ہے ۔اس موقع سپیشل سیکرٹری ہیلتھ سہیل اعظم ‘ پرونشل پروگرام منیجر ‘فوکل پرسن کورونا ایمرجنسی سیل ڈاکٹر بشریٰ شمس ‘ صدر پی ایم اے ڈاکٹر شوکت حیات ‘ صدر ینگ ڈاکٹرز سید فہیم احمد گردیزی اور پی ایم کے کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔ md/sak/saj 2140