یونین کونسل کچھ‘ یونین کونسل سارو ‘ احمدون ‘ گوگی تنگی ‘ سرمخسی ودیگر دیہاتوں میں بجلی چار دن سے غائب،صارفین کو مشکلات کا سامنا

جمعرات 23 اپریل 2020 00:28

زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2020ء) یونین کونسل کچھ‘ یونین کونسل سارو ‘ احمدون ‘ گوگی تنگی ‘ سرمخسی ودیگر دیہاتوں میں بجلی چار دن سے غائب صارفین کو مشکلات کا سامنا ذہنی کوفت کا شکار بن گئے ،تفصیلات کے مطابق زیارت کلی احمدون، کلی گوگی ‘کلی چنگی، کلی تنگیان، کلی سرمخسی ‘ کچھ، جنگل بندات سمیت دیگر علاقے چار دن سے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں بجلی چار دن میں ایک منٹ کے لئے بھی نہیں دی گئی ہے علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کی دھمکی دی ہے مکینوں نے کہاں ہے کہ بجلی بحال نہ ہونے کی صورت میں کوئٹہ زیارت شاہراہ کو بلاک کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ یہ علاقے زراعت کے حوالے سے بہت مشہور ہیں علاقے کا دار ومدار زراعت پر ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے زراعت تباہ ہوجائے گی پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے انہوں نے اعلیٰ حکام چیف کیسکو وزیر اعلیٰ بلوچستان سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ فوری طورپر اس اہم نوعیت کے مسئلے کو نوٹس لیکر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور علاقے کی بجلی بحال کرکے لوگوں کی مشکلات کم کیا جائے۔