راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘ محکمہ موسمیات

ہفتہ 2 مئی 2020 00:01

اسلام آباد ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2020ء) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم خشک اورگرم رہے گا۔

(جاری ہے)

تاہم شام/رات میں خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی و جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو 47 اورشہید بینظیر آباد، جیکب آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔