آئندہ چوبس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

ہفتہ 2 مئی 2020 21:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2020ء) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم خشک اورگرم رہے گا تاہم خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، بالائی ووسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، بالائی اور وسطی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا میں دیر (زیریں 17 ، بالائی 06) ، پٹن 17 ، کالام 09 ،چراٹ08، چترال 06 ، میرکھانی 03 ، مالم جبہ 03 ، سیدو شریف 01 ، گلگت بلتستان میں بگروٹ 11 ، ہنزہ 09 ، استور 05 ، گوپس 04 ، گلگت 03 ، پنجاب میں لاہور (ائرپورٹ 09 ، سٹی 07) ، فیصل آباد 08 ، جھنگ 05 ،جوہر آباد، حافظ آباد 04 ، حافظ آباد ،مری 02 ، اسلام آباد (زیروپوائنٹ ، سید پور 02 ، بوکرا 01) ، سیالکوٹ 01 اور کشمیر میں گڑھی دوپٹہ کے مقام پر 03ملی میٹر بارش ریکارد کی گئی۔

(جاری ہے)

اس دوران ملک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد47،سکرند ، دادواور جیکب آباد میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔