دنیا کومقبوضہ کشمیر میں کھلی ناانصافی اور ظلم کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،اس وقت مقبوضہ کشمیر کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں،سابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان

منگل 5 مئی 2020 16:16

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2020ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے کہا ک ہے کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ہندوستانی فوج نے ان پر 5اگست سے لاک ڈائون مسلط کر رکھا ہے ۔ دنیا کو اس کھلی ناانصافی اور ظلم کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اس معاملہ میں اپنا کردار ادا کر کے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہیے۔

مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل قانون تبدیل کردیاگیا آزادی پسند تناسب کو ڈومیسائل قانون کے ذریعے تبدیل کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔ کشمیری ہندوستان کے نئے ڈومیسائل قانون کو نہیں مانتے ۔نئے ڈومیسائل قانون کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں خون خرابے کاخدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیری عوام کرونا سے لڑ رہے ہیں ۔سردار عتیق نے کہا کہ اقوام متحدہ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں موجودہ حقیقی صورتحال سے متعلق مسلح حقائق کو بے نقاب کیا ہے ۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے بارے میں حقائق چھپا نہیں سکتا کیونکہ عالمی برادری کو صورتحال کا ادراک ہے ۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کی روشنی میں اقدامات کرے۔