کشمیر اورگلگت بلتستان میںآج چند مقا مات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

بدھ 6 مئی 2020 11:58

کشمیر اورگلگت بلتستان میںآج چند مقا مات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقا مات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔ پنجاب،بہاولنگر 2 ، قصور میں ایک ،دیر20، مالم جبہ 3، بالاکوٹ2، کاکول ایک ، گلگت بلتستان ، گوپس 6 ، بونجی 4 اورچلاس میں 3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت ، تربت5 4، شہید بینظیر آباد، دادو، مٹھی ،چھور ، لسبیلہ 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔