
ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کو بالی وڈ سے کارتک آریان کے ساتھ فلم کی پیشکش
بھارت جا کر کام کرنے کو دل نہیں مانتا،نہ ہی والدین کی طرف سے اجازت ہے،اس لیے بالی وڈ میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔جنت مرزا
مقدس فاروق اعوان
جمعرات 7 مئی 2020
15:58

(جاری ہے)
حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں جنت مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی وڈ سے بھی کام کرنے کی پیشکش ہو چکی ہے۔جنت مرزا کا کہنا ہے کہ انہیں بالی وڈ میں انڈیا کے مشہور اداکار کارتک آریان کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی تاہم انھوں نے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔
جنت مرزا کا کہنا تھا کہ مجھے انڈیا میں جا کر کام کرنا پسند نہیں ہے اور نہ ہی مجھے میرے والدین کی جانب سے بھارت جانے کی اجازت ملے گی۔جنت مرزا نے کہا کہ میرا اپنا دل بھی بھارت جاکر کام کرنے کو نہیں مانتا ۔بالی ووڈ میں کام کرنے کی آفر مجھے ایک ماہ قبل ہوئی تھی۔ان دونوں جنت مرزا ایک لالی وڈ فلم میں کام کرنے میں مصروف ہیں،جنت مرزا ہدایت کا ر سیدنور کی فلم ’’باجرے دی راکھی‘‘ سے اپنے فنی کرئیر کا آغاز کردیا جس میں وہ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ سوشل میڈیا میں وائرل ویڈیو کے مطابق اداکارہ نے فلم ’’باجرے دی راکھی‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے فلم آئندہ سال سینما کی زینے بنے گی۔ ’’ فلم باجرے دی راکھی ‘‘ کی شوٹنگ شکر گڑھ کے مختلف مقامات پر کی جارہی ہے جس میں مصطفی قریشی، راشد محمود، صائمہ ، خوشبو ، آغا ماجد،سلیم البیلا ، افتخار ٹھاکر ہے اور دیگر شامل ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار کیلئے نئے چہرے لئے گئے ہیں ، ہیرو کا تعلق کینیڈا سے ہے جبکہ ہیروئن کا کردار ٹک ٹاکر گرل جنت مرزا ادا کر رہی ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
جب پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کے قریب ہے، تو بھارت خطے میں کشیدگی پیدا کر رہا ہے
-
نوجوان اپنے کردار پر سمجھوتہ نہ کریں، صحت کا نظام آبادی کے دباؤ سے لڑکھڑا گیا ہے
-
افغانستان: ایران سے مہاجرین کی وطن واپسی عدم استحکام میں اضافہ کا سبب
-
کانگو اور روانڈا امن معاہدہ علاقائی امن کی طرف پیشقدمی، گوتیرش
-
آئینی بینچ کا فیصلہ صرف پاکستان کی نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ ہے
-
اگر کوئی دشمن سمجھتا ہے کہ پاکستان کمزور ہے یا جواب نہیں دےگا تو یہ خطرناک غلط فہمی ہوگی
-
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر بھارتی سرپرستی میں دہشتگرد حملہ
-
سیاست بند گلی میں ہے اور اسٹیبلشمنٹ قدم بہ قدم اپنے اہداف پر گرفت مضبوط کررہی ہے
-
چین میں شدید بارشیں ایک اور شہر زیر آب
-
مخصوص نشستوں کا حالیہ عدالتی فیصلہ بھٹو کی پھانسی کے فیصلے کی توثیق کے مترادف ہے
-
وزیراعلی مریم نواز کا پہلے فیز میں جنوبی پنجاب اور پسماندہ اضلاع کو 240ای بسیں فراہم کرنے کی ہدایت
-
مخصوص نشستوں کا عدالتی فیصلہ افسوس ناک، ہائبرڈ نظام کو مزید مضبوط کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.