کشمیرکا بچہ بچہ ریاض نائکو اور جنید صحرائی کا کردار ادا کریگا،شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ

ہم شہداء کے قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے ،ریاض نائکو اور جنید صحرائی کا خون ضرور رنگ لائیگا ،آزادی کی نوید لیکر طلوع ہوگا، نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر

جمعرات 7 مئی 2020 18:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2020ء) نائب امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرکا بچہ بچہ ریاض نائکو اور جنید صحرائی کا کردار ادا کرئے گا،ہم شہداء کے قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے ،ریاض نائکو اور جنید صحرائی کا خون ضرور رنگ لائے گا اور آزادی کی نوید لیکر طلوع ہوگا،وہ دن دور نہیں جب بھارت کو کشمیر کے اندر منہ کی کھانی پڑیں گی اور بھاگ نکلے گا۔

بھارت کا ظلم وجبر تحریک آزادی کشمیر کو ختم نہیں کر سکتا یہ وہ تحریک ہے جس کی آبیاری لاکھوں شہداء نے کی ہے اور یہ انشاء اللہ پایہ تکمیل تک پہنچ کررہے گی ،انہوں نے کہا کہ ریاض نائکو اور جنید صحرائی ماہ صیام میں خون کا نذرانہ پیش کرکے عضا بدر پید اکردی ہے یہی وہ راستہ ہے جس پر چل کر ہم کامیابی کی منزل حاصل کرسکیں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے حکمرانوں کو یہ بات سمجھ جانی چاہیے کہ صرف زبانی جمع خرچ سے آزادی نہیں حاصل کی جاتی ،اس کے لیے قربانی کی ضرورت ہے ،جہاد کا اعلان کیا جائے ۔

افواج پاکستان کو کشمیر کے اندر فوری طور پر روانہ کیا جائے وہاں کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ ہماری مدد کیلئے کون کہاں سے آئے گا،کشمیر ی آج تک پاک فوج کا انتظار کررہے ہیں ،لیکن ہمارے حکمران پاک فوج کو کشمیر کے اندر داخل نہیں ہونے دیتے ،ہمارے حکمران بزدلی کو چھوڑ یں نعرہ تکبیر بلند کریں ،اللہ پر بھروسا کریں ہم نکلیں کشمیر کا بچہ بچہ پاک فوج کیساتھ لڑنے کیلئے تیار ہے مگر ہمارے حکمران صرف زبانی جمع خر چ کے علاوہ اور کچھ نہیں کرتے ۔

اگر کشمیریوں کو بھارت کے چنگل سے آزادکروانا ہے تو نکلیں اُن مائوں ،بہنوں ،بیٹیوں کی مدد کے لیے نکلیں ،وہ رورو کر پکارہی ہیں ۔یہ وقت تماشا دیکھنے کا نہیں بلکہ بھارت پر ٹوٹ پڑنے کا وقت ہے ۔مودی نے بھارت کے اندر رہنے والے مسلمانوں پر ظلم وستم کروارہا ہے ،دنیاکوکوئی ٹس سے مس نہیں ہے ۔اگر دنیا اسی طرح بے حسی کا مظاہرہ کرتی رہی تواس کے انجام کیلئے بھی تیار رہنا پڑے گا جب دونوں ایٹمی قوتیں آمنے سامنے آئیں گی تب دنیاکو معلوم ہوگا کہ یہ کیا ہوا ۔