متحدہ عرب امارات میں کورونا کے حوالے سے بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی پر کیے جانے والے جرمانوں میں اضافہ

کورونا ٹیسٹ نہ کروانے پر 5ہزار، دکانوں اور ریستورانوں پر سماجی فاصلہ نہ رکھنے پر 3ہزار اور سٹرلائزیشن مہم کے دوران ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر 3ہزار درہم جرمانہ ہوگا: حکام

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 18 مئی 2020 23:55

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے حوالے سے بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی ..
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مئی 2020ء) : متحدہ عرب امارات میں کورونا کے حوالے سے بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی پر کیے جانے والے جرمانوں میں اضافہ، تفصیلات کے مطابق اماراتی حکام نے کورونا وبا کے دوران لوگوں کو وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے بنائے گئے قوانین کی خلف ورزی پر کیے جانے والے جرمانوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ کورونا ٹیسٹ نہ کروانے پر 5ہزار درہم جرمانہ ہوگا اس کے علاوہ دکانوں اور ریستورانوں پر سماجی فاصلہ نہ رکھنے پر انفرادی طور پر 3ہزار اور دکان یا ریسٹوران کے مالک کو 5ہزار درہم جرمانہ کیا جائے گا۔

اسی طرح سٹیرلائزیشن مہم کے دوران ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر 3ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔ حکام کے مطابق سکول، جم، کیفے اور سومنگ پول کھولنے پر 50ہزار درہم جرمانہ کیا جائے گا جبکہ جن جگہوں پر تھرمل کیمروں کی ضرورت ہے وہاں کیمرے نصب نہ کرنے پر 20ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

کسی پارٹی یا اجتماع کی صورت میں میزبان کو 10ہزار درہم جب کے مہمانوں کو انفرادی طور پر 5ہزار درہم جرمانہ کیا جائے گا۔

کسی دفتر یا کمپنی میں ماسک نہ پہننے والے شخص کو 500درہم جب کہ کپمنی کو 5000ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔ اگر کوئی کمپنی زیادہ سے زیادہ 30فیصد ملازمین کو دفتر میں بلانے کے قانون کی خلاف ورزی کرے گی تو اسے 3ہزار درہم جرمانہ ادا کرنا ہوگ، اسی طرح مارات میں ورکرز کو امارات میں ایک جگہ سے دوسری جگ منتقل کرنے پر کمپنی کو 10ہزار درہم جرمانہ ہوگا اور گاڑی ضبط کرلی جائے گی۔ دوسری جانب اعلان کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بدھ کے روز سے رات 8بجے سے صبح 6 بجے تک لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔ اماراتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں رات کے اوقات میں لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی ہے اور 20مئی سے رات 8بجے سے صبح 6بجے تک لاک ڈاؤن ہوگا البتہ فارمیسیز اور سپرمارکیٹس 24گھنٹے کھلی رہیں گی۔