ملک کے بالائی علاقوں میں (کل) جمعہ کو شام کے اوقات میں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

جمعرات مئی 19:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں (کل) جمعہ کو شام کے اوقات میں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم شام /رات کے دوران اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ا ورگرم رہا۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو 48، شہید بینظیر آباد، موہنجوداڑو اور جیک آباد 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔