
مسلم لیگ (ن) نے چینی پر فرائنزک انکوائری رپورٹ مسترد کردی
عمران خان،عثمان بزدار،اسد عمر اور زراق دائود کیخلاف فوری مقدمات درج کرنے کا مطالبہ
جمعہ 22 مئی 2020 22:39

(جاری ہے)
رپورٹ آنے کے بعد عمران خان کو فوری مستعفی ہوجانا چاہیے تھا۔
موجودہ حکومت کے سبسڈی دینے کے باوجود چینی کی قیمت 55روپے سے بڑھ کر 100روپے پہنچ گئی۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری،ملک احمد خان اور رانا مشہود نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا نیا پاکستان اور تحریک انصاف کا یہ معیار ہے کہ جو چینی ایکسپورٹ کا فیصلہ کرے اس کا قصور نہیں۔جس جس شخص سے عمران کا کام پورا ہوگیا ہے ان سے چھٹکارے کے لیے یہ رپورٹ تیار کی گئی۔خسرو بختیار کو بھی پیغام دیا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے صوبے کی بات نہیں کرنی۔چوہدری برادران سے بھی انکے تعلقات ٹھیک نہیں۔سبسڈی جو نہیں بنتی وہ عمران نے زبانی احکامات دے کر دی گئی۔سبسڈی دینا کیا اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں۔شوکت خانم کو بھی 42 لاکھ جہانگیر ترین کی جانب سے دئیے گئے۔کمیشن کی رپورٹ کہتی ہے کہ وہ رزاق داؤد اسد عمر اور وزیراعلی پنجاب کے جوابات سے مطمئن نہیں۔یہ تمام کے تمام مستقبل کے نیب کیسسز ہیں۔اگر آپ کو تھوڑی سے بھی شرم ہوتی تو کمیشن کی رپورٹ کے بعد استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔ملک میں چینی کی قلت جان بوجھ کر پیدا کی گئی۔ن لیگ کے دور حکومت میں چینی کی قیمت 55 روپے فی کلو سے زائد فروخت نہیں ہوئی۔صادق و امین کی حکومت میں چینی کی قیمت 55 روپے سے بڑھ کر 85 روپے تک گئی۔اس رپورٹ کے آنے کے بعد عمران خاں بچ نہیں سکتے۔چینی کے معاملے پر سٹہ بھی کھیلا گیا۔ایک سٹے باز ہمیشہ سٹے باز ہی ہوتا ہے۔ملک احمد خان نے کہا 2018 میں چینی کی بد ترین قلت پیدا کی گئی اور قیمتیںبڑھائیں گئیں۔رزاق داؤد خسرو بختیار کا اپنا اسٹیک ہے۔بیوروکریسی نے انھیں بتایا بھی کہ اگر ایکسپورٹ ہوتی ہے تو قلت پیدا ہوگی۔یہ ایک کچھ لوگوں کو نوازنے کے لیے مصنوعی قلت پیدا کی گئی۔حکومت نے کوئی ذمے داری کا مظاہرہ نہیں کیا۔سی سی سی کے فیصلوں میں کن لوگوں نے رائے دی تھی کہ ایکسپورٹ کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔یہ کیسا اصول ہے کہ جس نے ایکسپورٹ کی اجازت دی اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں۔جس نے یہ فیصلہ کیا اس پر تمام زمہ داری عائد ہوتی ہے۔20 سے 25 روپے فی کلو فائدہ اٹھایا گیا۔پنجاب کے افسران نے پنجاب حکومت کو بتایا بھی کہ یہ وفاقی معاملہ ہے۔مگر ان کی کسی نے نہ سنی۔کمیشن وزیر اعظم کی زمہ داری سے متعلق خاموش ہے۔وزیراعظم اور وزیراعلی مقدس گائے ہیں۔ان کے فیصلوں کی وجہ سے چینی کی قلت پیدا ہو تو کوئی نہیں پوچھے گا۔شریف فیملی کی کسی ملز نے چینی ایکسپورٹ نہیں کی اور نہ ہی سبسڈی لی۔مسلم لیگ ن کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کرتی ہے۔رانا مشہود احمد نے کہا یہ اٹھائی گیروں کا ٹولہ ہے جو پاکستان کو لوٹنے آئے ہیں۔ان ڈکیتوں کا راستہ روکنا انتہائی ضروری ہے۔شہباز شریف نے اپنے دورے حکومت میں چینی کی قیمت نہ بڑھنے دیا۔فوڈ سیکیورٹی کی وزارت کا نوٹ موجود ہے کہ ایکسپورٹ کی اجازت نہ دی جائے۔لیکن اس کے باوجود انھوں نے اپنے لوگوں کو نوازنے کے لیے اجازت دی گئی۔عمار کیانی کا کیس ختم نہیں ہوا کہ ایک اور کیس آگیا ہے۔بھارت سے ادویات غیر قانونی طور پر پاکستان لائی گئیں۔مودی کا دوست نواز شریف نہیں آپ ہیں۔پانامہ میں نواز شریف کا نام نہیں تھا اس کے باوجود بھی طلب کیا گیا۔کیا عمران خاں کو کمیشن میں پیش نہیں ہونا چاہیے تھا۔عمران خان استعفیٰ دو کمیشن کے آگے پیش ہو۔عمران خان کو نواز شریف کے فارمولے کے تحت کمیشن میں پیش ہونا چاہیے۔ہم واجد ضیاء کے اس کمیشن کو مسترد کرتے ہیں۔کمیشن نے عمران کو بچانے کے لیے کام کیا۔مطالبہ کرتے ہیں کہ کمیشن نے عمران بزدار،خسرو بختیار کو بچانے کے لیے کام کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
-
دلائی لاما کو 130 برس سے زائد کی عمر تک زندہ رہنے کی امید
-
جنگ میں چین اور ترکی کی حمایت ضرور حاصل تھی،لیکن لڑائی ہم نے خود لڑی ہے
-
دہشتگردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے
-
کراچی میں رہائشی عمارت کا انہدام، ہلاکتوں کی تعداد اب سولہ
-
برطانیہ میں تین عشرے بعد پانی کی شدید قلت، نئی رپورٹ
-
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی وطن سے وفاداری اور فرض شناسی کا بے مثال نمونہ ہے، شہبازشریف
-
کامیاب سفارت کاری سے مسلم اُمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا‘خواجہ آصف
-
حکومتی اقدامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شبانہ روز محنت سے عاشورہ پر امن گزرے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا تونسہ میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین
-
امن کا وجود جنگ سے نہیں ،انصاف کی وجہ سے ہے، یوسف رضا گیلانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.