
بدقسمت طیارے کا کپتان سجاد گل انتہائی تجربہ کار پائلٹ تھا
سجاد گل کا 17 ہزار گھنٹے سے زائد فلائٹ کا تجربہ تھا، جبکہ اے320 ایئربس چلانے میں ان کا کوئی ثانی پائلٹ نہیں تھا، مرحوم کیپٹن کا تعلق لاہور سے تھا،سوگواران میں بیوی اور 4 بچے چھوڑے ہیں
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 22 مئی 2020
20:51

(جاری ہے)
کیونکہ طیارہ جس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے اس کو فنی خرابی اور دونوں انجن فیل ہونے کے بعد بھی گلائیڈ کیا جاسکتا، لیکن شاید طیارہ آبادی کے اس قدر اوپر تھا کہ کپتان کو آبادی سے تھوڑا دور لے جانے کا بھی موقع نہیں ملا۔
پائلٹ سجاد گل کا تعلق لاہور سے تھا، وہ ڈیفنس زیڈ بلاک کے رہائشی تھے۔ مرحوم کیپٹن نے سوگواران میں بیوی اور 4 بچے چھوڑے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی کیپٹن کے عزیز و اقارب اور اہل علاقہ رہائشگاہ غم سے نڈھال ہوگئے۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ نے طیارے سے متعلق بتایا کہ طیارہ زیادہ پرانا نہیں تھا، طیارے کی عمر 10 سے 12 سال تھی۔ دوسری جانب ایوی ایشن حکام کو طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ دے دی گئی۔ جس سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کیمطابق طیارہ لینڈنگ گیئرجام ہونے کے بعد پرندوں سے بھی ٹکرایا۔ رپورٹ کے مطابق لینڈنگ گیئر خراب ہونے پرپائلٹ طیارے کو لینڈنگ کیلئے نیچے لائے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق اسی دوران طیارے کے دونوں انجن جزوی طور پربند ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران بدقسمت طیارے سے ایک سے زیادہ پرندے ٹکرا گئے۔ رپورٹ کے مطابق انجنوں سے کم طاقت ملنے کے سبب جہاز کی بلندی انتہائی کم ہوتی گئی۔ کچھ ہی دیر میں جہاز اپنی بلندی برقرار نہ رکھ سکا۔ اس موقع پرپائلٹ نے مے ڈے مے ڈے کی کال بھی دی تھی۔ لیکن طیارہ رن وے پر پہنچنے سے پہلے ہی آبادی والے علاقے میں مکانات سے ٹکرا گیا۔ جس وقت طیارہ مکانات کی بالائی منزل سے ٹکرایا اس وقت وہ گلائیڈ کر رہا تھا۔مزید اہم خبریں
-
یوکرین: یو این امدادی قافلے پر روسی ڈرون حملے کی کڑی مذمت
-
تمام ہلاک یرغمالیوں کی باقیات ملنے تک غزہ میں امداد کی ترسیل محدود، اسرائیل
-
پاکستان اور انڈیا سمیت انسانی حقوق کونسل کے 14 نئے ارکان کا انتخاب
-
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہماری موجودگی ہی ہماری مزاحمت، میئر رام اللہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منتقلی تسلی بخش لیکن رفتار سست، گوتیرش
-
لیبیا: سیاسی تعطل ختم نہ ہوا تو متبادل طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا، ہانا ٹیٹے
-
افغانستان کی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج کی منہ توڑ کاروائیاں جاری
-
سعد رضوی ابھی تک مفرور ہے، بہت جلد ٹریس کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے
-
اعصابی امراض سے ہر سال ایک کروڑ دس لاکھ اموات، ڈبلیو ایچ او
-
پاک فوج کی جانب سے افغان اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب
-
آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط ادائیگی کیلئے معاہدے کی امید ہے
-
افغانستان سے پھر سے پاکستان پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.