کراچی میں طیارہ حادثے نے پاکستان ہی نہیں دنیا بھر کے غم زدہ دلوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے ،امان اللہ کنرانی

جمعتہ الوداع کے موقع پرسانحہ ہمارے لئے انتہا ئی دردناک،اذیت ناک اور افسوسناک ہے، سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

ہفتہ 23 مئی 2020 15:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی اسیشن کے سابق صدر سینٹر(ر)امان اللہ کنرانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں طیارہ کے اندوھناک حادثے نے پاکستان ہی نہیں دنیا بھر کے غم زدہ دلوں کو ھلاکر رکھ دیا ہے جمعتہ الوداع کے موقع پرسانحہ ہمارے لئے انتہا ئی دردناک،اذیت ناک اور افسوسناک ہے اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت،معجزانہ طور پر بچ جانیوالوں کو جلد صحتیاب اور پسماندگان کو یہ دلخراش غم برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے تاہم اس جانکاہ واقعہ نے قومی ائیر لائین کی گرتی ہو ئی ساکھ کو مزید دہچکہ پہنچایا ہے بلکہ اس کے سربراہ کی جانب سے تحقیقات سے قبل پریس کانفرنس عذر گناہ بدتر از گناہ کے مصداق ادارے کی کمزوریوں،کوتاہیوں کو چھپانے اور ذمہ داروں کو بچانے کی مجرمانہ کوشش ہے جس پر اس کو فوری پر برطرف کرکے تحقیقات پر اثر اندازہونے کی کوششوں کو روکا جائے پی آئی اے خسارے کے باوجود متاثرہ خاندانوں کو ایک کروڑ روپے ہر شہید مرد،خاتون چھوٹے بڑیکو بلاامتیاز بطور ہر جانہ ادا کرے جو مسافروں کو منزل کی بجائے قبر تک پہنچانے کا ذمہ دار ہے۔