
اپوزیشن کو حکومت پر تنقید کے سواکوئی کام نہیں ، حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطر ہ نہیں عام انتخابات 2023میں ہی ہونگے ‘محمدسرور
ن) لیگ نے 22ارب روپے اور ہماری حکومت نے صرف 3ارب کی سبسڈی دی ہے اور ہم نے اس سارے معاملے کی شفاف تحقیقات بھی کروادی ہے ‘گورنر پنجاب
ہفتہ 23 مئی 2020 17:23

(جاری ہے)
وہ ہفتہ کے روز لاہور کے علاقہ روای روڈ پر تحر یک انصاف کے راہنما نعیم حیدر بٹ کے دفتر میں شاہدرہ کے غر یب خاندانوں میں اور والٹن روڈ پر گلوکارعلی ظفر کی جانب سے غر یب خاندانوں میں راشن تقسیم کر نے کی تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پرریڈ کر یسنٹ کے چیئرمین گلوکارابرار الحق ، تحر یک انصاف کے نعیم حیدر بٹ ،میاں وحید احمد ،چوہدری خالد گجر،اکبر خان اور گلوکار علی ظفر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے تقر یبات سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ہم سب پی آئی اے کے طیارہ حادثہ پر شہید ہونیوالوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہید ہونیوالے تمام افراد کوجنت الفر دوس میں اعلی مقام اور متاثرہ خاندانوں کو صبر وجمیل عطاء فر مائے۔ میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عوام نے تحر یک انصاف کو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کر نے کیلئی5سال کا مینڈ یٹ دیا ہے اس لیے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہم ملک وقوم کی خدمت کے مشن پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن کے پاس حکومت کے ہر کام پر تنقید کے سواکوئی اور کام نہیں اس لیے حکومت جتنا مر ضی اچھا کام کر لیں یہ تنقید ہی کر یں گے جبکہ شوگرسیکنڈل سامنے آیا تواس وقت اپوزیشن نے کہا کہ اس کی کوئی تحقیقات نہیں ہوگی جب تحقیقات ہوگئی تو اپوزیشن نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ اس کی فرانزک رپورٹ نہیں آئیگی مگر وزیر اعظم عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کرد یا اور اب بھی اگر اپوزیشن تنقید کر رہی ہے تو یہ کسی بھی صورت درست نہیں ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جب سے اقتدار میں آئے ہیں اور اس سے پہلے بھی وہ بار بار یہ کہتے رہے کہ کر پشن کر نیوالوں اورقوم کیساتھ ظلم کر نیوالوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا اور آج وقت ثابت کر رہا ہے کہ وہ عمران خان جو کہتے رہے ہیں وہ آج کر بھی رہے ہیں۔کورونا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گور نر پنجاب نے کہا کہ پاکستان آج دنیا کے ان20ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا تیزی کیساتھ پھیل رہا ہے مگر عوام جس طر ح لاک ڈائون میں نر می کے بعد غیر سنجیدگی کا مظاہر ہ کر رہے ہیں اس سے خطرہ ہے کہ کہیں پاکستان ٹاپ10ممالک کی لسٹ میں شامل نہ ہوجائے اس لیے ہمیں ہر صورت کورونا سے بچائو کیلئے اقدامات کو یقینی بناناہوگا۔ گلوکار ابراالحق نے کہا کہ غر یب خاندانوں کیلئے راشن کی فراہمی کے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کے اقدام کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے عید کے بعد ریڈ کر یسنٹ بھی شاہدرہ کی400غر یب خاندانوں میں راشن فراہم کریگا اور ہم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کی پالیسی پرگامز ن ہے۔گلوکار علی ظفر نے کہا کہ کورونا بحران کی وجہ سے پاکستان میں لاکھوں لوگ بے روزگا ر ہوئے ہیں جن میں زیادہ طرح دیہاڑی دار لوگ شامل ہیں اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں غر یب خاندانوں کیساتھ کھڑے ہوں ان حالات میں غر یب خاندانوں میں راشن کی فراہمی انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے ہم اپنی این جی او کے ذریعے ابتک ہزاروں خاندانوں میں راشن فراہم کر چکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.