
کشمیریوں کی قربانیاں تحریک آزادی کا سب سے بڑا اثاثہ ہے، اشرف صحرائی
کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر کی عید الفطر کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیموں کا مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو ہراساں کئے جانے پراظہارتشویش
ہفتہ 23 مئی 2020 19:04
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان کے اہل خانہ اور دیگر کشمیریوں کی قربانیاں تب ہی معنی خیز ثابت ہوں گی جب مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کی صبح دیکھیں گے۔
میر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم کا ایک وفداور حریت رہنما زمرو دہ حبیب سینئرحریت رہنما محمد اشرف صحرائی کی رہائش گاہ پر گئیں اور شہید جنید صحرائی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بلال صدیقی ، محمد یوسف نقاش ، جاوید احمد میر اور قاضی محمد عمران سمیت حریت رہنماؤں نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ کشمیری نوجوانوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔کل جماعتی حریت کانفرنس اور حریت رہنماؤںآغا سید حسن الموسوی الصفوی، فاروق احمد توحیدی ، مولوی بشیر احمد،عمر عادل ڈار ، غلام احمد آزاد ، اسلامی تنظیم آزادی اور جموں و کشمیر تحریک استقلال نے اپنے بیانات میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر زوردیا کہ وہ عید سادگی کے ساتھ منائیں اور اس اچھے موقع پراپنی خوشیاںشہدائے کشمیراور غیر قانونی طور پر نظربند کشمیریوں کے اہل خانہ کے ساتھ بانٹیں۔ حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے طیارے کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پربھی دکھ اورافسوس کا اظہار کیاہے۔ اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کمیشن کے ارکان نے جدہ میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لئے نئے ڈومیسائل قانون کے نفاذ کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اپنی ہی سرزمین پر اقلیت میںتبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔صحافیوںکی بین الاقوامی تنظیموں انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس اور نیو یارک میں قائم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کی طرف سے صحافیوں کو مسلسل ہراساں کئے جانے کی مذمت کی ہے۔تازہ ترین واقعہ سرینگر کے صحافی فہد شاہ کے ساتھ پیش آیا جنہیں سٹی پولیس نے طلب کرکے شہر میں مجاہدین اور بھارتی فوجیوں کے درمیان حال ہی میں ہونے والی جھڑپ کی رپورٹنگ کے بارے میں پوچھ گچھ کی ۔ اس جھڑپ کے دوران بھارتی فوجیوں نے کم از کم 15 مکانات کو تباہ کیا اور نقدی اور زیورات سمیت قیمتی اشیاء لوٹ لی تھیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.