چینی سفیر کالاک ڈائون کے باعث افغان مہاجر کیمپوں میں پھنسے افغان مہاجرین کیلئے 8000 فوڈ پیکجز کا عطیہ

ہفتہ 23 مئی 2020 20:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) چینی سفیر یاو جنگ نے کورونا وائرس وباء کے باعث لاک ڈاؤن کی صورتحال کی وجہ سے کیمپوں میں پھنسے ہوئے افغان مہاجرین کیلئے 8000 فوڈ پیکس وفاقی وزیر برائے سیفران صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کے حوالے کیے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ چین نے یہ عطیہ وفاقی وزیر کی درخواست پر کیا جنھوں نے اقوام متحدہ اور وفاقی دارالحکومت میں مقیم سفارتی مشنز کو خط لکھ کرترقی یافتہ ممالک کی توجہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں پھنسے ہوئے افغان مہاجرین کی امداد کی طرف مبذول کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی چین کے سفیر نے افغان مہاجریں کے لئے 1500 خوراکی پیکج عطیہ کیا تھا جس کو رمضان کے اوائل میں مستحقین افغان مہاجرین میں تقسیم کیا تھا۔پاکستان اور افغان مہاجرین چینی سفیر کے ان کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔